Inquilab Logo

ناندیڑ: پراپرٹی ٹیکس نہ ملنے پر بریگیڈیئر عبدالحمید پرائمری اسکول سیٖل

Updated: October 15, 2022, 1:01 PM IST | ZA Khan | Nanded

ایک لاکھ ۵۴؍ ہزار روپے کا بقایا ٹیکس نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے خصوصی وصولی دستہ کی کارروائی

Municipal troops locking the school under confiscation proceedings .Picture:INN
ضبطی کارروائی کے تحت اسکول کو مقفل کرتے ہوئے میونسپل دستہ ۔ تصویر:آئی این این

 ناندیڑ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ان دنوں بڑے پیمانے پر ٹیکس وصولی مہم چلائی جارہی ہے۔ بقایا ٹیکس کی ادائیگی کی  اپیل  بار بارکئے جانے کے بعد بھی جو لوگ پراپرٹی ٹیکس اور واٹر ٹیکس ادا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کیخلاف اب ضبطی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔اسی سلسلہ میں قیوم پلاٹ میں واقع بریگیڈیئر عبدالحمید پرائمری اسکول کے  انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کئے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی عمارت کو  سیٖل کردیا گیا ۔ کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق  بریگیڈیئر عبدالحمید پرائمری اسکول کی عمارت کا پراپرٹی ٹیکس اور واٹر ٹیکس کی ایک  لاکھ۵۴؍ ہزار روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ بار بار متوجہ کئے جانے کے بعد بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے کارپوریشن انتظامیہ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اسکول کی عمارت پر تالا لگادیا ہے اور اسکول کو سیل کردیاہے ۔جب تک ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا اس وقت تک اسکول کی عمارت پر تالا لگا رہے گا۔ خیال رہے کہ ایسے وقت میں یہ کارروائی کی گئی ہے جب اسکولوں میں سشماہی امتحانات جاری ہیں  اور عنقریب دیوالی کی تعطیلات بھی شروع ہوں گی ۔کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے  تادیبی کارروائی سے اسکول کے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔میونسپل انتظامیہ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جو لوگ ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے کارپوریشن انتظامیہ نے جرمانہ معافی کے لئے بھی ایک اسکیم شروع کی ہے۔ جس کے تحت مکان مالکان سے صرف ٹیکس کی اصل رقم ہی وصول کی جائے گی۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK