Inquilab Logo

ناندیڑ:چوری کی شکایت کرنے والے کی بیوی ہی چورنکلی

Updated: June 26, 2022, 11:24 AM IST | nanded

نقد رقم اور زیورات پر مشتمل۱۴؍ لاکھ کی چوری کرکے بیوی نے الزام کسی نا معلوم کے سر ڈال دیا تھا

The house that was stolen and the theft was also done by the owner of the house
وہ گھر جس میں چوری ہوئی اور چوری بھی گھر کی مالکن نے ہی کی !

ناندیڑ میں نقد رقم اور زیورات پر مشتمل۱۴؍ لاکھ روپے کی چوری کی ایک  واردات کا انکشاف ہواہے۔پولیس تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہواہے کہ چوری کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ چوری کی شکایت کرنے والے شخص کی اپنی بیوی تھی ۔اسی نے اپنے شوہر کی آنکھ میں دھول جھونک کر زیور  اور نقد رقم چرائی اور پھر الزام کسی نامعلوم چور پر لگا دالا ۔
 پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مکان میں چوری کسی اور نے نہیں بلکہ شکایت کرنے والے شخص کی بیوی ہی نے کی تھی ۔پولیس جانچ میں یہ بات ثابت ہونے کے بعد اس شخص کی بیوی نے چوری کے زیورات اور نقد رقم جمع کرادی۔اس سلسلے میں ملنے والی تفصیلات کے مطاق شہر کے گئو لی پورہ علاقہ میں۸؍ جون کی رات فہیم عبدالغفار کے مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ۔وہ اپنے رشتہ دارکے پاس ایک تقریب میں شرکت کیلئےگئے تھے ۔اس دوران  چور ان کے روم کا تالہ توڑ کر روم میں داخل ہوئے اور کمرے کی الماری میں رکھی نقد رقم اور زیورات  جن کی مالیت کم وبیش ۱۴؍ لاکھ  روپے تھی ، لیکر فرار ہوگئے ۔اس معاملے میں وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔
 وزیر آباد پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے تفتیش شروع کی ہے ۔تفتیش کے دوران اس بات کا شبہ ہوا کہ اس معاملے میں گھر کے ہی کسی فرد کا ہاتھ ہوسکتا ہے ۔تب پولیس نے مالک مکان کی بیوی کو طلب کیا اور ان سے اس پوچھ تاچھ کی اسی دوران بیوی نے چوری کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا اور اسکے بعد اس نے چوری کئے گئے زیورات اور رقم پیش کردی ۔
 پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے لیا ہے اور چوری کے زیورات برآمد کرلئے ہیں ۔ چوری میں مالک مکان کی بیوی کے ہی ملوث ہونے کا پتہ چلنے پر علاقے میں ہلچل بھی ہے ا ور لوگ اس پرحیرت وتعجب بھی ظاہر کررہے ہیں ۔

nanded Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK