Inquilab Logo

ہندوستان کی جی ڈی پی میں چھوٹے کاروباریوں کا اہم کردار

Updated: September 20, 2022, 1:18 PM IST | Agency | Mumbai

مرکزی وزیر نارائن رانے کا بیان ، ایسوچیم کے ذریعہ منعقدہ مہاراشٹر ایم ایس ایم ای کانفرنس سے خطاب

Union Minister Narayan Rane speakin .Picture:INN
مرکزی وزیر نارائن رانے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر:آئی این این

یسوچیم کے ذریعہ منعقدہ مہاراشٹر ایم ایس ایم ای کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے مرکزی وزیر نارائن رانے کہاکہ چھوٹے اور متوسط درجہ کے کاروباری بھی ہندوستان کی جی ڈی پی  میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ صنعتیں ہندوستان کی جی ڈی پی میں ۳۰؍ فیصد کا حصہ ڈالتی ہیں۔  انہوں نے مزید کہاکہ مرکزی حکومت چھوٹے اور متوسط درجہ کے کاروباریوں اور صنعتکاروں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔  چھوٹے اور متوسط درجہ کی کاروباراور صنعت کے وزیر نارائن نے مزید کہاکہ حکومت نے اس شعبے کیلئے چند اسکیمیں بھی ترتیب دی ہیں تاکہ انہیں مزید مضبوط کیا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کی جڑوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہم نے ان چھوٹے اور متوسط درجہ کی صنعتوں کی ترقی کا فیصلہ کیاہے۔ گزشتہ چند برسوں میں اس صنعت نے ترقی کی ہے اور ہم اگلے ۵؍ برسوں میں اس صنعت کو  فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ایسوچیم کے چیئرمین ونود پانڈے نے  تائید کی کہ واقعی چھوٹی اور متوسط درجہ کی صنعتیں ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اہم رو ل ادا کرتی ہیں۔ اس شعبے سے کئی افراد کو ملازمت بھی ملتی ہے۔  ایک اندازے کے مطابق ملک میں ۸۰؍ فیصد سے زائد ملازمتیں یہی شعبہ فراہم کرتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK