Inquilab Logo

نوی ممبئ ٹیک پارک ٹاورمیں بھیانک آتشزدگی کےسبب اوپری ۳؍ منزلوں کا بیشترحصہ خاک

Updated: April 13, 2021, 9:18 AM IST | New Mumbai

یہاں واشی ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکٹر ۳۰؍ اے میں واقع تجارتی عمارت میں اتوار کی دوپہر لگنے والی بھیانک آتشزدگی

Terrible fire in El Tech Park.Picture:PTI
ئیل ٹیک پارک میں لگی بھیانک آگ۔تصویر : پی ٹی آئی

یہاں واشی  ریلوے اسٹیشن کے قریب سیکٹر ۳۰؍ اے میں واقع تجارتی عمارت میں اتوار کی دوپہر لگنے والی بھیانک آتشزدگی میں ۸؍ویں ، ۱۲؍ویں اور ۱۵؍ ویں منزلے کابیشتر حصہ  خاکستر ہوگیا ۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ فائربریگیڈ  آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہے۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ۸؍ ویں اور ۱۲؍ تا ۱۵؍ منزلے تک پھیل گئی تھی۔ نوی ممبئی فائر بریگیڈ کے ۲؍ فائر انجن، ۵؍ فائر ٹینکر، ایک براٹی گاڑی  اور اسی طرح سڈکوفائر بریگیڈ کے ایک واٹر ٹینکر اور ایک براٹی گاڑی کی مدد سے مسلسل ۵؍ گھنٹے کی مشقت کے بعد شام ۷؍بجکر ۳۰؍ منٹ پرآگ پر قابوپایا گیا۔ اطلاع کے مطابق  اس وقت تک آگ کافی پھیل گئی تھی اور اس نے مذکورہ تینوں منزلے کے ۵۰؍فیصد حصے کو نقصان پہنچایا۔چونکہ اتوار اور ہفتہ وار لاک ڈاؤن کی وجہ سے عمارت میں واقع تمام دفاتر بند تھے  اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس بارے میں ایک فائر افسر نے بتایا کہ ’’آتشزدگی میں ایک بلڈر کاآفس ، اخبار کے چنددفاتر اور ایک کال سینٹر کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘

fire Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK