Inquilab Logo

بحریہ کا پرانا جنگی جہاز’ٹی۸۰؍‘کلیان کھاڑی پہنچا،عیدگاہ کے قریب یادگار کے طور پرنصب کیا جائے گا

Updated: February 07, 2023, 7:29 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

؍۲۳ سال ہندوستانی بحریہ میںخد مات انجام دینے کے بعد ’ ٹی ۸۰‘ جنگی جہاز کو عید گاہ سے قریب ایک یاد گار کے طور پر قائم کیا جائیگا۔

The ship `T80` has reached Kalyan and will soon be installed as a memorial
بحری جہاز ’ٹی ۸۰‘ کلیان پہنچ چکا ہے اسے جلد ہی یادگار کے طور پر نصب کیا جائے گا

 ؍۲۳ سال ہندوستانی بحریہ میںخد مات انجام دینے کے بعد ’ ٹی ۸۰‘ جنگی جہاز کو عید گاہ سے قریب ایک یاد گار کے طور پر قائم کیا جائیگا۔ سنیچر کے روز جنگی جہاز پانی کے ذریعہ ڈاکیارڈ سے روانہ ہواتھا جو پیر کوعلی الصباح کلیان کھاڑی میں پہنچ گیا۔اسمارٹ سٹی پر وجیکٹ کے تحت عید گاہ کے قریب جنگی جہاز کو یاد گار کے طور پرنصب کیا جائے گا۔ 
   ہندوستانی بحر یہ کی تار یخ کو نئی نسل سے واقف کرانے کیلئے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن (کے ڈی ایم سی) انتظامیہ اسمارٹ سٹی پر وجیکٹ کے تحت کلیان کھاڑی سےنزدیک عید گاہ کے پاس ’ٹی ۸۰‘ جنگی جہاز کی یاد گار قائم کر نے جارہاہے۔ ۲؍ دن پہلے ڈاکیارڈ میں ہندوستانی بحر یہ کے اعلیٰ افسران نے اسمارٹ سٹی پر وجیکٹ کے اعلی افسران کی موجود گی میں ٹی ۸۰ جنگی جہاز کو کے ڈی ایم سی کے میونسپل کمشنر بھاؤ صاحب ڈانگڑے کے حوالے کیا۔یاد رہے کہ ہندوستانی بحر یہ کے بیڑے میں ٹی ۸۰؍ جنگی جہازکی شناخت ایک تیزرفتار جہاز کی تھی۔ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۱ء کوہندوستانی بحر یہ کی ۲۳؍ سالہ خد مات کے بعد ٹی ۸۰؍ جہاز کو ریٹائرکردیا گیا تھا۔ اسے اسرا ئیل کی ایک کمپنی نے جون ۱۹۹۸ء میں تیارکر کے ہندوستانی بحر یہ کے حوالےکیاتھا۔یہ جنگی جہاز خاص طورپراتھلے پانی میں آپریشن کیلئے تیار کیا گیا تھا۔ مہاراشٹرکےساحل پر سیکوریٹی فراہم کر نے کیلئے ٹی ۸۰؍ جنگی جہاز ہمیشہ تیز رفتار گشت کر نے میں سر گرم رہتا تھا۔ عید گاہ کے پاس اس جہاز کی یاد گار بنا کر ہندوستانی بحر یہ کی اہمیت سے عام لوگوں کو واقف کر ایا جائے گا۔

kalyan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK