Inquilab Logo

گزشتہ مہینے ۲۶؍ ہزار سے زائدبے روزگاروں کو روزگارفراہم کیا گیا

Updated: December 06, 2021, 12:20 PM IST | Agency | Mumbai

ریاست میں رواں سال جنوری سے نومبر تک ایک لاکھ۳۷؍ ہزار ۹۷۴؍ افراد روزگار سےجڑے: نواب ملک

Nawab Malik. Picture:INN
نواب ملک ۔ تصویر: آئی این این

کوروناکی وجہ سے ملک وریاست میں بے روزگاری کی سنگین صورت حال کے باوجود ریاستی حکومت کے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے بیروگاروں کو روزگارفراہم کرنے کے اپنے مختلف پروگرامس کے ذریعے نومبر ۲۰۲۱ء میں ۲۶؍ ہزار۹۳؍بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔یہ اطلاع آج یہاں محکمہ کے وزیر نواب ملک نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں ملازمت کے خواہشمندوں کو مختلف سرگرمیوں جیسے مہاسویم ویب پورٹل، آن لائن روزگار میلہ وغیرہ اور مختلف کمپنیوں، کارپوریٹ تنظیموں، صنعتوں کے ذریعے روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔اس طرح کے مختلف اقدامات کے ذریعے۲۰۲۰ءمیں ریاست  میں ایک  لاکھ۹۹؍ ہزار۴۸۶؍ امید واروں کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ رواں سال جنوری سے نومبر کے اخیرتک ایک لاکھ۳۷؍ ہزار ۹۷۴؍روزگار کے متلاشیوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔نواب ملک نے بتایاکہ روزگار کے متلاشیوں اور روزگارفراہم کرنے والے اداروں وکمپنیوں کے درمیان براہ راست رابطہ کیلئے محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ نے   https://rojgar.mahaswayam.gov.inنامی ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے مطابق نومبرمیں ۴۶؍ ہزار ۲۸۳؍روزگار کے خواہشمند امید وار وں نے محکمہ کے پاس رجسٹرڈ یا دوبارہ رجسٹرڈ کیا ہے۔ ان میں ممبئی ڈیویژن سے۱۲؍ ہزار۵۷۷؍ ،ناسک ڈیویژن سے۵۰۰۳؍پونے ڈیویژن ۱۸۰۹۷؍، امراؤتی ڈویژن سے۱۶۸۶؍ جبکہ ناگپور ڈویژن سے۳۱۰۹؍ افراد رجسٹرڈ ہوئے۔  اس کے علاوہ ماہ نومبر میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے مختلف پروگراموں کے ذریعے ۲۶۰۹۳؍ امیدواروں کوملازمت ملی۔ ان میں سے ممبئی ڈویژن   کے ۹۰۱۸؍، ناسک ڈویژن کے ۲۰۸۹؍،پونے ڈویژن  کے ۱۲۵۹۲؍،اورنگ آباد ڈویژن کے۱۷۷۰؍ امراؤتی ڈویژن کے ۲۲۶؍ ؍اور ناگپور ڈویژن کے ۳۹۸؍ افرادروزگار سے جڑے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK