Inquilab Logo

نواز شریف کا فوج پرانہیں اقتدار سے بےدخل کرنے کا الزام

Updated: October 18, 2020, 1:21 PM IST | Agency | Islamabad

پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کے متحدہ پلیٹ فارم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) م کی جانب سے گجرانوالا میں منعقدہ ایک متحدہ جلسے میں ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بدعنوانی کے معاملے میں اشتہاری ملزم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت کو فوج نے ہٹایا تھا۔

Nawaz Sharif - Pic : INN
نواز شریف ۔ تصویر : آئی این این

 پاکستان میں اپوزیشن پارٹیوں کے متحدہ پلیٹ فارم پاکستان ڈیموکریٹک  موومنٹ( پی ڈی ایم) م کی جانب سے گجرانوالا میں منعقدہ ایک متحدہ جلسے میں ملک کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور بدعنوانی کے معاملے میں اشتہاری ملزم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت کو فوج نے ہٹایا تھا۔  لندن میں پناہ گزین نواز شریف نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جلسے سے خطاب کیا۔
  انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا’’ آپ نے مسلم لیگ کی اچھی بھلی چلتی حکومت کو ’چلتا‘ کیا۔ آپ نے عدالتوں سے فیصلے لکھوائے۔‘‘  نواز شریف نے کہا ’ باجوہ صاحب یہ سوغات آپ ہی کی دی ہوئی ہے۔ اس کا آپ کو جواب دینا ہوگا۔‘‘   مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے یوں تو پاکستانی حکومت پر بد عنوانی اور نا اہلی سے متعلق کئی الزامات لگائے لیکن عمران خان سے زیادہ وہ جنرل قمر باجوہ  پر اس کی ذمہ داری عائد کرتے رہے۔ 
  نواز شریف کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ’’ کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ عوامی نمائندے کو نکالے، یہ حق صرف عوام کو حاصل ہے۔‘‘ مریم نواز نے کہا ’’ میں کسی سیاستداں  کا مقدمہ لے کر نہیں آئی ہوں بلکہ عوام کے پاس عوام کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔‘‘ مریم نواز نے یہاں تک کہہ دیا کہ عمران خان کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ جلسے سے پاکستان پیوپلس پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو اور  جمعیت العلما (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  نے بھی  جلسے سے خطاب کیا۔ بلاول بھٹونے کہاکہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو غرق کر دیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے پوچھا کیا آپ کو گزشتہ دو سال میں ہونے والی تبدیلیاں پسند آئیں؟ مولانا فضل الرحمٰن نے پر جوش انداز میں کہا کہ یہ حکومت دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھ پائے گی۔ 
  عمران خان کا جواب
 نواز شریف کے الزامات کا جواب وزیراعظم عمران خان نے یہ کہہ کر دیا کہ ’’ نواز شریف فوج میں انتشار پھیلانے کیلئے اس طرح کی الزام تراشی کر رہے ہیں۔‘‘ اپنی ٹائیگرس فورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا ’’ یہ جنرل قمر باجوہ پر نہیں بلکہ پاک فوج پر حملہ ہے۔‘‘ انہوں نے سوال کیا ’’ کیا پنامہ لیک جنرل قمر باجوہ نے تیار کروایا تھا؟‘‘  واضح رہے کہ نواز شریف کو بین الاقوامی  گھوٹالہ ’پنامہ لیگ‘ میں نام  آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا  ۔ اس کے بعد اگلے الیکشن میں انہیں شکست اور عمران خان کو کامیابی ملی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK