Inquilab Logo

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد

Updated: February 26, 2020, 11:57 AM IST | Agency | Islamabad

پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔

 نواز شریف ۔ تصویر : آئی این این
نواز شریف ۔ تصویر : آئی این این

   اسلام آباد : پنجاب کابینہ نے مسلم لیگ (ن) کے  لیڈر اور  سابق وزیراعظم  نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ پنجاب کےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں کابینہ کے اجلاس میںنواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کی روشنی میں کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پنجاب حکومت  کے مطابق  نوازشریف کی جانب سے  پیش کی گئی رپورٹس حکومت کےمیڈیکل بورڈ اورکمیٹی کے مطلوبہ معیار کے مطابق  نہیں ہیں۔
 صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر قانون ،پنجاب راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لندن سے نوازشریف کےکسی آپریشن کی اطلاع نہیں ملی ہے اور۱۶؍ہفتے گزرنے کے باوجود وہ اب تک لندن میں کسی اسپتال میں نہیں داخل ہوئے، نوازشریف کے ذاتی معالج نے بھی حکومت سے رابطہ برقرار نہیں رکھا ہے۔  وزیر قانون کے مطابق ریاستی حکومت کی کمیٹی اور میڈیکل بورڈ نے  ان کی تمام  رپورٹس کا جائزہ  لے کر اس پر عدم اعتماد کااظہارکیا ہے۔
 پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کی  میڈیکل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا  تھاکہ وہ شدید علیل ہیںلیکن۱۶؍ ہفتے گزر جانے کے باوجود اُن کا علاج ہی شروع نہیں ہو سکا۔   ان کے کسی بھی اسپتال میں داخل نہ ہونے کا یہی مطلب ہے کہ اُن کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
  پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر شہبازشریف نے پنجاب حکومت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
  واضح رہے کہ چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت کی منظوری اور العزیزیہ کیس میں سزا معطل ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ نومبر میں نواز شریف کی خراب صحت کی بنا پر ۸؍ ہفتوں کیلئے ضمانت منظورکی تھی اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی بھی اجازت دی تھی۔ عدالت نے  ضمانت میں توسیع  کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK