Inquilab Logo

این سی پی لیڈر حسن مشرف کا گوپی چند پڈالکرپرحملہ

Updated: June 30, 2020, 7:27 AM IST | Correspondent | Jalgaon

شرد پوار سے متعلق بی جے پی لیڈر کے متنازع بیان پر این سی پی لیڈر نے کہا کہ’’ اگر ہم نے گوپی چند پڈالکر کو مختلف القاب سے پکارنا شروع کیا تو وہ رات بھر سو نہیں سکیں گے‘‘

Hassan Mashraf - Pic : Inquilab
حسن مشرف ۔ تصویر : انقلاب

 دھنگر سماج کے ریزرویشن پر ٹھاکرے حکومت اور این سی پی کے صدر شرد پوار پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے ممبر اسمبلی گوپی چند پڈالکر نے اپنے ایک متنازع بیا ن میں کہا تھا کہ شرد پوار مہاراشٹر کو لگائی ہوئی کورونا کی بیماری ہے ۔ پڈالکر کے اس بیان کی مذمت میں جلگاؤں ،ناسک ،دھولیہ اضلاع سمیت   ریاست بھر میں جگہ جگہ این سی پی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے گوپی چند پڈالکر کے پتلے پھونکے اور انکے اس بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی بارامتی پولیس میں مقدمہ بھی درج کروایا گیا ہے ۔شرد پوار سے متعلق اس بیان پر این سی پی کے سینئر  لیڈر حسن مشریف نے بھی گوپی چند پڈالکر کو نشانہ بنایا ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے کولہا پور میں ایک پریس کانفرنس لے بیان دیا ہے ۔
 حسن مشریف نے کہا کہ’’ بی جے پی کےنا اہل ممبر اسمبلی گوپی چند پڈالکر نے ملک کے سیاسی قائد شرد پوار کے بارے میں  جو کہا  وہ قابل مذمت ہے ۔ہم نے اگر گوپی چند پڈالکر کو مختلف القاب سے پکارنا شروع کیا تو وہ ان القاب کی وجہ سے رات بھر سو نہیں سکیں گے ۔حسن مشریف نے ایک الزام یہ بھی لگایا کہ گوپی چند پڈالکر کے اس متنازع بیان کے پس پردہ  اپوزیشن لیڈر دیویندر فرنویس اور بی جے پی  لیڈر چندرکانت پاٹل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK