Inquilab Logo

این سی پی لیڈر نواب ملک نے عدنان سمیع کو پدم شری دیئے جانے کی مخالفت کی

Updated: January 27, 2020, 3:24 PM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹرا اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری دیئے جانے پر پیر کو بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ یہ ہندوستانی عوام کی توہین ہے۔

نواب ملک ۔ تصویر : آئی این این
نواب ملک ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : مہاراشٹرا اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے گلوکار عدنان سمیع کو پدم شری دیئے جانے پر پیر کو بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ یہ ہندوستانی عوام کی توہین ہے۔
نواب ملک نے ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی کیخلاف احتجاج جاری ہے اور اس تعلق سے مودی حکومت کی شبیہ عالمی سطح پر بدنام ہوئی ہے۔ اس لئے عدنان سمیع کو پدم شری دینا اپنی ناکامیوں کو چھپانے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
انہوںنے مزید کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری وزیر اعظم مودی کے حق میں نعرے بلند کرتا ہے تو اسے ہندوستان کی شہریت اور پدم شری  دیا جاتا ہے۔ ملک نے کہا کہ کسی ’پاکستانی ‘کو ایوارڈ دینا ہندوستانی عوام کی توہین ہے۔ کیا ہندوستانی مسلم اس اہل نہیں کہ وہ پدم شری حاصل کریں؟ مودی حکومت یہ بتانا چاہتی ہے کہ وہ پاکستانی مسلم کو بھی شہریت اور پدم شری دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر پدما شری ایوارڈز کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ ’پدم ‘ ایوارڈ کو تین زمرے میں دیا جاتا ہے۔ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری۔ پدم وبھوشن ،بھارت رتن کے بعد دوسرااعلیٰ ترین شہری ایوارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK