Inquilab Logo

دہلی، راجستھان، گجرات اور گواسےمہاراشٹر آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نگیٹیو رپورٹ لازمی

Updated: November 24, 2020, 1:11 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ریاست میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کورونا سے متاثرہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی

Bus
بس کے ذریعہ آنے والے مسافروں کا بھی کورونا ٹیسٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے

دہلی، گوا، رجستھان  اورگجرات سے ہوائی جہاز، ٹرین یا بس سے ممبئی آنے والےمسافروں کیلئے کورونا نگیٹیو رپورٹ لانالازمی قرار دیاگیاہے۔کوروناکی وبا ممبئی اور مہاراشٹر میں نہ پھیل سکے اس کیلئے مہاراشٹر حکومت نے یہ ہدایت جاری کی ہےکہ ممبئی اور مہاراشٹر کیلئے آنے والے مسافروں کو ہوائی جہاز، ٹرین یا بس میں سوار ہونے سے قبل کورونا کا آر ٹی ۔ پی سی آرٹیسٹ کرانالازمی ہوگااور نگیٹیو رپورٹ پرہی مسافر کو ممبئی یا مہاراشٹرمیں اترنے دیا جائے گا۔
 اس سلسلے میں پیرکوحکومت مہاراشٹر کے چیف سیکریٹری سنجےکمارکی جانب سے۴؍ صفحات پر مشتمل جو رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیںان میں  درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں:
ہوائی جہاز سے آنے والے مسافروں کیلئے گائیڈ لائن 
 ممبئی کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل مسافر کا آر ٹی ۔پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی  ہے۔
 یہ آر ٹی،پی سی آر ٹیسٹ ۷۲؍ گھنٹے قبل کیاگیا ہو اور اس کی رپورٹ نگیٹو ہو تب ہی مسافر کو ہوائی جہاز میں سوار کیاجائے ۔ 
اگر کسی مسافر نے آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروایا تو ہوائی جہاز انتظامیہ اس کا ٹیسٹ کروائے اور اس کی فیس مسافر سے وصول کرے۔
 ٹرین سے آنے والے مسافروں کیلئےگائیڈ لائن
 دہلی، گوا، رجستھان اورگجرات سے ممبئی اور مہاراشٹرمیں آنے والی ٹرینوں کے مسافروں کو بھی آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ نگیٹیو ہونے کے بعد ہی یہاں اترنےکی جازت دی جائے۔ یہ ٹیسٹ کیلئے نمونے ۹۶؍ گھنٹہ پہلےلئے گئے ہوں۔
  جن مسافروں کے پاس آر ٹی۔پی سی آر ٹیسٹ نگیٹورپورٹ نہ ہو ان کی طبی جانچ کی جائے اور درجۂ  حرارت چیک کیاجائے۔
n کوئی علامت نہ ہونےپرمسافر کو گھر جانے کی اجازت دی جائے۔
جن مسافروںمیں علامتیں پائی جائیں ان کا اینٹی جن ٹیسٹ کیاجائے۔ رپورٹ نگیٹو آنے پر مسافر کو گھربھیجاجائے ورونہ کووڈ کیئر سینٹر (سی سی سی) بھیجا جائے۔
بسوں سے آنے والے مسافروں کیلئے گائیڈ لائن
   دہلی ، گوا، رجستھان اور گجرات سے بسوں کے ذریعہ ممبئی اور مہاراشٹر کے دیگر شہروں میں آنے والے مسافروںکی کوروناجانچ اور درجہ  حرارت کی جانچ کرنے کانظم متعلقہ ضلع کلکٹر کرے۔
n کوروناکی کوئی علامت نہ ہونے والے مسافروں کوممبئی اور ریاست میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
 جن مسافروں میں علامتیں پائی جائیں انہیں  واپس لوٹنے کیلئےکہا جائے یا اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے۔ رپورٹ نگیٹو آنے پر ہی انہیں مہاراشٹر میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔
 ٹیسٹ نہ کرنے والے یا مثبت پائے جانے والے مسافروں کو کووڈ کیئر سینٹر بھیجا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK