Inquilab Logo

آگرہ میں خاتون بی جے پی لیڈر کے ظلم سے تنگ پڑوسی نقل مکانی پر آمادہ

Updated: October 08, 2022, 11:25 AM IST | Agency | Lucknow

ڈی جے بجانے سے منع کرنے کے بعد سے بی جے پی لیڈر کی جانب سے ستانے کا الزام، گھر پر ’ مکان برائے فروخت ‘کا بورڈ آویزاں کیا

A slip can be seen on Satish Raja`s house. .Picture:INN
ستیش راجہ کے مکان پر لگی ہوئی پرچی دیکھی جا سکتی ہے ۔ تصویر: ایجنسی

تر پردیش میں آگرہ کے جمنا پار علاقے  میں واقع نگلا فتوری کے رہنے والے  ستیش راجہ نے بی جے پی کی خاتون لیڈر کملیش شرما پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔  روزنامہ ’امر اجالا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق   ستیش راجہ کا بی جے پی کی خاتون لیڈر سے تیز آواز میں ڈی جے بجانے سے منع کرنے پر تنازع ہو گیا تھا۔ بات اتنی زیادہ بڑھ گئی کہ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔ اب متاثرہ کنبہ بی جے پی لیڈر سے پریشان ہو کر گھر فروخت کر کے وہاں سے دوسری جگہ جانا چاہتا ہے۔  انہوں نے اپنے گھر پر ’یہ مکان بکاؤ ہے ‘ (مکان برائے فروخت )کا پوسٹر لگا دیا ۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ محض پڑوسیوں کا تنازع ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ستیش راجہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ضلع یونٹ کی عہدیدار کا پڑوس میں مکان ہے۔ انھوں نے وجے دشمی پر بھنڈارے کا انعقاد کیا تھا جس میں دیر رات تک ڈی جے بجایا گیا۔ رات ۱۲؍ بجے کے بعد بھی ڈی جے بند نہیں ہوا تو طبیعت بگڑنے لگی۔ اس پر انھوں نے بی جے پی لیڈر سے ڈی جے بند کروانے کی گزارش کی۔ ستیش کا الزام ہے کہ اس پر بی جے پی لیڈر کے گھر والوں نے محلہ چھوڑ کر جانے کو کہا اور دھمکایا۔ستیش راجہ نے کہا کہ مجبوری میں گھر والوں نے’’ مکان بکاؤ کا‘‘ پوسٹر لگایا ہے۔ لگتا ہے کہ وہ اب یہاں نہیں رہ پائیں گے۔  اس سلسلے میں تھانہ اعتماد الدولہ کے انچارج انسپکٹر ونود کمار کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کا تنازع ہے۔ جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ادھر بی جے پی ضلع صدر گری راج سنگھ کشواہا کا کہنا ہے کہ  انہیں واقعہ کی اطلاع ملی ہے ۔ اس آپسی تنازع کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK