Inquilab Logo

نیتن یاہو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

Updated: July 27, 2020, 10:15 AM IST | Agency | Yerushalam

رشوت ستانی، فریب دہی اور امانت میںخیانت جیسے الزامات کا سامنا

Netanyahu - Pic : INN
نیتن یاہو ۔ تصویر : آئی این این

 اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یروشلم کی ضلعی عدالت نےاتوار کے روز بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آئندہ ۶؍دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران الزامات کا جواب دینے کیلئےنتن یاہو کی موجودگی ضروری ہے۔نیتن یاہو کو۳؍الگ الگ مقدمات کاسامناہے جن میں رشوت ستانی، فریب دہی اور امانت میں خیانت کامقدمہ شامل ہے۔ان مقدمات میں۳؍ دیگر مدعا علیہان کو بھی سماعت کےلیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ کےپہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدےپررہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔
 نیتن یاہو کو اس وقت کورونا وائرس (کووڈ ۱۹؍)کی عالمی وباروکنے کے لیے حکومت کی طرف سےاٹھائے جانےوالے اقدامات اور ان کی وجہ سےپیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے غم و غصے کا سامنا ہے۔اسرائیلی پولیس نےاتوار کے روزکہاکہ ملک بھرمیں نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں سنیچرکی رات ۱۲؍سےزائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔نیتن یاہوکی حکومت کے لئے ملک بھر میں عوامی مظاہرے ہونا  اچھی علامت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK