Inquilab Logo

ایچ ون بی ویزا کا نیا قانون امریکہ کو غیر ضروری نقصان پہنچائے گا

Updated: October 21, 2020, 10:56 AM IST | Agency | Washington

سترہ مختلف امریکی ادارے نئے قانون کے خلاف متحدہ طور پر عدالت سے رجوع، قانون کو غیر معقول اور لیبر قوانین کے منافی قرار دیا

H1 Visa - Pic : INN
ایچ ون ویزا ۔ تصویر : آئی این این

امریکہ میںنئے ایچ۔ ون بی  ویزاکے تحت کم ازکم تنخواہ کے قوانین کے خلاف مجموعی طور پر۱۷؍ تنظیموں نے  عدالت کا دروزاہ کھٹکھٹایا ہے۔ ا ن تنظیموں نے کولمبیا کی ضلعی عدالت میں امریکی محکمہ محنت کے خلاف حال ہی  متعارف کئے گئے تنخواہ کےآخری عبوری قواعد کے  خلاف  ایک  درخواست دائر کی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی منصوبہ بندی اور  غلط طریقہ  کار سے جاری کیا جانے والا قانون غیر معقول  اور من مانا ہے۔یہ لیبر قوانین کے منافی بھی ہے۔
  واضح رہے کہ حال ہی میں محکمہ لیبر نے ایک نیا قاعدہ جاری کیا تھا تاکہ ایچ۔ون بی ہولڈر اور دیگر غیر ملکی لیبر پروگراموں  کے ماتحت آنے والوں کی مناسب تنخواہ کی سطح طے کی جا سکے۔ اس پر وہائٹ ہاؤس  کاکہنا  تھا کہ اس سے ایچ ۔بی ون ہولڈرز کا معیار بہترہو گا اور اس سے امریکہ میں اسی طرح کی ملازمت کرنے والے دوسرے ملازمین کی بہتر تنخواہ کو یقینی بنا یا جائے گا۔وہائٹ ہاؤس  کے مطابق  اس  قاعدے کے تحت کمپنیاں سستے غیر ملکی ملازمین کی جگہ مقامی ملازمین کو مقرر  کرنے کی قابل ہوںگی اور اس بات کو یقینی بنا یا جائے کہ کم  اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے ذریعے امریکی ملازمین کی تنخواہوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
   امریکی حکام کے خلاف کیس  دائر کرنے والوں میں پرڈیو یونیورسٹی ، مشی گن یونیورسٹی ، ڈینور یونیورسٹی ، چیپ مین یونیورسٹی ، بارڈ کالج ، نیو انگلینڈ کا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ ، انفارمیشن ٹکنالوجی انڈسٹری کونسل ، ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی ،ا سکریپس کالج ، ناردرن ایریزونا یونیورسٹی ، انڈیانا یونیورسٹی ،  اسٹڈیمسی سیپی ،ڈینٹسٹ فار  امریکہ  فزیشین فار امریکن  ہیلتھ کیئر اور ہوجس بانڈڈ  ویئر ہائوس  کے نام شامل ہیں۔
 ان کا کہنا ہے کہ   ایچ۔ ون بی ویزا رکھنے والے امریکہ میں روزگار پیدا کرتے ہیں۔ وہائٹ ہائوس   کےنئے قوانین سے نہ تو امریکی معیشت اور نہ ہی ملازمین کو کوئی فائدہ ہوگا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ پیشہ ور شعبوں میں تنخواہوں کی حد میں کمی آئی ہے۔امریکن امیگریشن لائرس ایسوسی ایشن کے فیڈرل ڈائریکٹر جیس بلیس نے کہا کہ اس نئے  قانون نے معیشت کے ہر کونے کو فوری اور غیر ضروری نقصان پہنچایا ہے اور اس کے نتیجے میں تعلیمی ادارے ، غیر منافع بخش ادارے ، اسپتال ، اسٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔قابلِ غور ہے کہ ایچ۔ ون بی ویزا غیر  ملکی ہنر مندوں  کو دیئے جانے والا ویزا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK