Inquilab Logo

فوڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا گیا

Updated: March 04, 2020, 3:32 PM IST | Agency | New Delhi

ملک کے پکوان ہر ملک میں پسند کئے جاتے ہیں اورفوڈ انڈسٹری ملک کی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے۔ بیرون ملک کے طرز پر ہندوستان میں بھی منگل کو کولینری کلچر جیسے پلیٹ فارم کی شروعات کی گئی ہے جس کے ذریعہ ملک کی فوڈ انڈسٹری میں ترقی آسکتی ہے۔

 فوڈ انڈسٹری ‘ کی ترقی کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ۔ تصویر : آئی این این
فوڈ انڈسٹری ‘ کی ترقی کیلئے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ملک کے پکوان ہر ملک میں پسند کئے جاتے ہیں  اورفوڈ انڈسٹری ملک کی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے۔ بیرون ملک    کے طرز پر ہندوستان میں بھی منگل کو کولینری کلچر جیسے پلیٹ فارم کی شروعات کی گئی ہے جس کے ذریعہ ملک کی فوڈ انڈسٹری میں ترقی آسکتی ہے۔ 
 ایوراسٹون گروپ نے ملک میں فوڈ انڈسٹری کی ترقی کیلئے کولینری کلچر پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعہ ملک کے بہترین ریستوراں کو ریٹنگ دی جائے گی۔ ملک میں اس کی شروعات ایوراسٹون گروپ کے سی ای او سمیر سین اور معروف صحافی  ویر سنگھوی نے مشترکہ طورپر کی ہے۔ بیرون ملک کولینری کلچر کے ذریعہ ہی کسی بھی ریستوراں کو آرڈر ملتے ہیں اور اس پہل سے ہندوستان کے بھی ریستوراں کو غیرممالک سے آرڈر ملنے کی امید ہے۔ 
 ایوراسٹون کے سی ای او سمیر سین نے بتایا ’’ہم ہندوستانی فوڈ انڈسٹری کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت ہم نے اس مہم کا آغاز کیاہے۔ہم نے دنیا کے بہترین  افراد کو مقرر کیا ہے۔ وہ ریستوراں کو ریٹ کرکے انہیں  پوری دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ ریستوراں کی ریٹنگ یورپ اور مغربی ممالک میں عام ہے لیکن ہندوستان میں اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK