Inquilab Logo

نیوزی لینڈ : ملازمین کیلئے ۱۰؍ دنوں کی چھٹی کا قانون نافذ

Updated: July 27, 2021, 12:32 PM IST | Agency | Wellington

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کورونا کے دور میں شہریوں اور کام کے مقامات کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنا ہے

 New employees will also be able to take leave for at least 10 days if they become ill. Picture:INN
نئے ملازمین بھی بیمار ہونے پر کم از کم ۱۰؍ دنوں کیلئے رخصت لے سکیں گے۔۔تصویر: آئی این این

 نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے ملازمین بیمار پڑنے پر ملنے والی چھٹی دینے کی گنجائش کا قانون گزشتہ روزنافذ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کام کے مقامات کے روابط و سلامتی کے وزیر مائیکل ووڈ نے بتایا کہ  اس نئے قانون سے کاروبار اور ملازمین دونوں کو فائدہ ہوگا۔ مائیکل ووڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں اور کام کے مقامات کو  محفوظ رکھنے میں مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ۱۹؍ کےبحران میں ہم نے دیکھا ہے کہ جب آپ بیمار ہوجائیں تو گھر میں رہنا کتنا ضروری ہے۔  اس لئے حکومت لوگوں کو کم از کم ۱۰؍ دنوں کی رخصت دے کر  ان کی مدد کرنے میں اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کر  نے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند اور آرام سے کام کرنے والی افرادی قوت سے  کاروباروں کی بھی مدد ہوتی ہے۔  بیشتر تحقیقی مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بیمار ہونے پر کام کرنے والے افراد میں کام کرنے کی صلاحیت ۲۰؍ فیصد کم ہوجاتی ہے جبکہ ا ن کی بہ نسبت صحتمند ملازمین ۳؍گنا زیادہ کام کرتے ہیں۔  وزیر نے مزید کہا کہ نئے ملازمین ۶؍ ماہ ملازمت میں رہنے کے بعد بیمار ہونے پر کم از کم ۱۰؍ دنوں کیلئے   رخصت لے سکیں گے۔  وزیر کا بھی کہنا تھا  نیوزی لینڈ دنیا سب سے پہلے کورونا کی وبا سے ابھرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے لیکن اب دوبارہ یہاں نئے متاثرین  کے معاملے سامنے آتے جارہے ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت احتیاطی اقدامات پر مزید توجہ دے رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہم ہر ممکن کوشش  کررہے کہ احتیاطی پابندیوں کے سبب معیشت کو بھی زیادہ نقصان پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK