Inquilab Logo

کورونا پرنیوزی لینڈ کی فتح، صرف ایک مریض بچا

Updated: May 30, 2020, 7:15 AM IST | Wellington

ایک ہفتے سے کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں  آیا،جیسنڈا کی قیادت کی پذیرائی۔

Jacinda Ardern. Photo: INN
جیسنڈا آرڈرن۔ تصویر: آئی این این

  ایسے وقت میں جبکہ پورا دنیا کورونا وائرس ’کووِڈ-۱۹‘ پر قابو پانے میں  ناکام ہے، نیوز ی لینڈ اس وائرس پر فتح پانے میں  کامیاب ہوگیا ہے۔ یہاں  گزشتہ ایک ہفتے میں   کووِڈ -۱۹؍ کا ایک بھی نیا معاملہ سامنےنہیں  آیا ہے۔ ملک میں  کورونا متاثرہ صرف ایک شخص بچا ہے۔ نیوزی لینڈ میں  ایک ہزار ۵۰۴؍ افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں  سے ۲۰؍ کی موت ہوگئی جبکہ ایک ہزار ۴۸۳؍ صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ آخری شخص جو کورونا سے متاثر ہے، کے بھی جلد صحت یاب ہونے کی امید ہے۔ کورونا کے خلاف کامیاب جنگ کیلئے ملک کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کی قیادت کی چہار سوپذیرائی کی جارہی ہے جنہوں  نے بروقت سرحدیں  سیل کیں ، سوشل ڈسٹینسنگ کو یقینی بنایا اور بڑے پیمانے پر جانچ کروائی۔ نیوزی لینڈ کی سرحدیں   فی الحال سیل ہیں ۔اس کیلئے سرحدوں کو  کھولنا بڑا چیلنج ہوگا ۔ جس کے بعد نئےمریض سامنے آسکتےہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK