Inquilab Logo

کلیان کے شاہین باغ میں نیا شادی شدہ جوڑا بھی پہنچا

Updated: January 28, 2020, 4:05 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل پانچ روز سے مظاہرہ کر رہی خواتین کا حوصلہ بڑ ھانے کیلئے شیو سینا کے رکن اسمبلی بھی کلیان کے شاہین باغ پہنچے اور یقین دلایا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے سے مل کر کیرالا، پنچاب، راجستھان اور مغربی بنگال کی طرح مہاراشٹر میں بھی این سی آر کے خلاف قرار داد منظور کر وانے کا مطالبہ کر یں گے۔

کلیان کے شاہین باغ کے اسٹیج پر ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی پہنچا ۔ تصویر : انقلاب
کلیان کے شاہین باغ کے اسٹیج پر ایک نیا شادی شدہ جوڑا بھی پہنچا ۔ تصویر : انقلاب

کلیان : شہر یت تر میمی قانون کے خلاف مسلسل پانچ روز سے مظاہرہ کر رہی خواتین کا حوصلہ بڑ ھانے کیلئے شیو سینا کے رکن اسمبلی بھی کلیان کے شاہین باغ پہنچے اور یقین دلایا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکر ے سے مل کر کیرالا، پنچاب، راجستھان اور مغربی بنگال کی طرح  مہاراشٹر میں بھی این سی آر کے خلاف قرار داد منظور کر وانے کا مطالبہ کر یں گے۔ دوسری جانب ایک نئے شادی شدہ جوڑ ے نے شاہین باغ کے اسٹیج پر پہنچ کر این سی آر، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف بینر اٹھا کر اپنا احتجاج درج کیا۔ 
              کے ڈی ایم سی گراؤنڈ میں ’ہم بھارت کے لوگ‘ کے بینر تلے جاری احتجاج کی گونج  پورے شہر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ شیو سینا کے ٹکٹ پر منتخب رکن اسمبلی وشوناتھ بھویئر بھی کلیان کے شاہین باغ پہنچے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے مظاہر ین میں شامل خواتین کی ہمت اور حوصلہ کی داد دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ لوگوں کا یہ احتجاج ایک دن ضرور رنگ لائے گااور مر کزی سرکار کو جھکنا پڑ ے گا۔‘‘  اس موقع پر مجلس مشاورین کے صدر شرف الد ین کرتے بھی موجود تھے۔
  اس کے ساتھ ہی ایک شادی شدہ جوڑ ے نے  یہاں  پہنچ کر شہر یت قانون کے خلاف نعرے لگائےبلکہ اس کے خلاف  ایک بینر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھائے رکھا۔ واضح رہے کہ ۲۶؍ جنوری کی صبح سیکڑوں  افرادنے شاہین باغ پہنچ کر تر نگا جھنڈا لہرایا اور آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے عزم کیا کہ جب تک مودی سر کار اس قانون کو واپس نہیں لیتی وہ احتجاج کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK