Inquilab Logo

نرمان مزدور ادھیکار ابھیان سے بدعنوانی پر قدغن کی راہ ہموار

Updated: March 27, 2021, 12:16 PM IST | Agency | New Delhi

تعمیراتی کا م کےمزدوروں کیلئے فلاحی اسکیموں کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کی ہدایات

Labors - Pic : INN
مزدور ۔ تصویر : آئی این این

مرکزی حکومت نے مزدروں کی فلاح کیلئے پیش  کئے گئے  ’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘  کے متعلق دعویٰ کیا  ہے کہ اس  سے تعمیراتی  کام کےمزدوروں کیلئے فلاحی اسکیموں کی رقم براہ راست مزدروں کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے سے بدعنوانی پر قدغن لگانے میں نمایاں طور پر مدد ملے گی۔
  واضح رہے کہ مزدور اور روزگار کی مرکزی وزارت نے ریاستوں کے ایس ڈبلیو ڈی کو بلڈنگ تعمیراتی مزدوروں کو اشیاء اور گھریلو سامان تقسیم نہ کرنے اور اس کے عوض براہ راست مزدوروں کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے مالی امداد دینے کی ہدایات دی ہیں۔ 
  ’نرمان مزدور ادھیکار ابھیان‘ کے کنوینر تھانیشور دیال آدیگوڑ نے جمعہ کومرکزی حکومت کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ   نہایت مناسب ہے۔ تعمیراتی کاموں کے  مزدوروں کے ۱۹۹۶ء کے مرکزی قوانین اور ضابطوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سیس سے حاصل رقم کا استعمال کسی بھی طرح کے ڈھانچہ جاتی یا اشیاء کے بطور خرچ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ رقم محض مزدوروں کے لیے بنائی گئی مختلف فلاحی اسکیموں پر خرچ کی جا سکتی ہے۔ تعمیراتی مزدور بورڈ کے انتظامی کاموں پر اس کی حد بھی پانچ فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’تمام اسکیموں کے تحت مزدورں کے بینک کھاتے میں ہی براہ راست رقم  منتقل کی جانی چا ہئے۔ یہ درست طریقہ ہے۔  اس بدعنوانی  کی روک تھام  ہوگی۔  چونکہ مزدروں میں مشین، سائیکل، دیگر اشیاء تقسیم کرنے کے عمل میں گڑبڑی کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔  اس  طرح کئی معاملے ملک  بھر میں سامنے آتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK