Inquilab Logo

روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام معیشت کے انجن ہیں: گڈکری

Updated: June 12, 2020, 11:00 AM IST | Agency | New Delhi

مائیکرو، چھوٹے اورمتوسط صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام کوہندوستانی معیشت کی بنیاد قرار دیتےہوئےجمعرات کو کہا ہے کہ معاشی اعتبار سے ترقی کیلئے زراعت اور چھوٹے روزگار پرتوجہ دینا ہوگا۔

Nitin Gadkari - PIC : INN
نتن گڈکری ۔ تصویر : آئی این این

مائیکرو، چھوٹے اورمتوسط صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام کوہندوستانی معیشت کی بنیاد قرار دیتےہوئےجمعرات کو کہا ہے کہ معاشی اعتبار سے ترقی کیلئے زراعت اور چھوٹے روزگار پرتوجہ دینا ہوگا۔ گڈکری  نے توانائی،  ماحولیات اورآبی کونسل کے ایک پروگرام میں  بذریعہ ویڈیو خطاب کرتےہوئے کہا کہ ہندوستان نے  کورونا وباکے بحران سے نکلنے کی منصوبہ کی تیاری کرلی ہے۔مقامی سطح پر روزگارپیداکرنے، ترقی اوراستحکام اس کی بنیادہیں۔حکومت کی پالیسیوں،پروگرام اور منصوبوں کے سلسلے میں مرکزمیںیہ تینوں عناصر موجود ہیں۔مرکزی وزیرنےاس موقع پر روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام پر ایک  رپورٹ بھی جاری کی۔ اس موقع پر معروف صنعت کاروں جمشیدگودریج، ڈاکٹرانل کاکوڈکر اور ڈاکٹر نوشاد فاربس بھی موجود تھے۔
 گڈکری نے کہا کہ صنعتوں کوزراعت، دیہی  وسائل اور آدی واسی علاقوںپردھیان دینا چاہئے، معیشت  کی ترقی کیلئےیہ شعبہ اہم ہیں۔ ان شعبوں پر توجہ  دینے سے روزگار کے مواقع پیداکئےجاسکتےہیںاور شہروںمیں بھیڑبھاڑ میں کمی کی جاسکتی ہے۔ دیہی علاقوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK