Inquilab Logo

نوئیڈا:بال پین فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی،گارڈ کی موت

Updated: August 11, 2020, 10:34 AM IST | Agency | Noida

فائر بریگیڈ کی ۱۴؍ گاڑیوں نے ۴؍ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ، لاکھوں کےنقصان کا اندیشہ

ball pen factory
آگ بجھنے کے بعد کمپنی کی عمارت

 نوئیڈا میں با ل پین فیکٹری میں   آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ نوئیڈا کے کوتوالی فیز۔۳؍ علاقے کے سیکٹر۶۵؍ میں  واقع بال پین بنانے والی فیکٹری میںاتواراور پیر کی درمیانی شب آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں نے ۴؍ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن تب تک فیکٹری پوری طرح سے جل کر خاک ہوچکی تھی۔ اس حادثے میں فیکٹری میں مامور ایک گارڈ کی آگ میں جھلسنے سے موت ہوگئی۔ 
 فائر بریگیڈ محکمہ  کے افسران نے آگ لگنے کی وجوہات اور آگ سے ہو نے والے نقصانات کی جانچ شروع کردی ہے۔ایچ ایم ٹوسٹ کنٹینر پرائیویٹ لمیٹیڈ نامی اس فیکٹری میں بال پین اور اس کی روشنائی بنائی جاتی تھی۔
 تھانہ انچارج فیز۳؍ امت موہن نے بتایا کہ فیکٹری میں دیر رات۱۲؍بجے آگ لگی۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن آگ اتنی خوفناک تھی فائر بریگیڈ کی دیگر گاڑیاں بلائی گئیں اور۱۴؍سے زیادہ گاڑیوں نے۴؍ گھنٹے کے بعد آگ  بجھانے میں  کامیابی حاصل کی۔ آگ سے فیکٹری میں  مامور ایک گارڈ سندیپ کمار کی جھلسنے سے موت ہوگئی۔کمپنی نے لاکھوں روپے کے نقصان کا اندیشہ  ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK