Inquilab Logo

شمالی کوریا کا میزائل امریکہ تک پہنچ سکتاہے

Updated: November 19, 2022, 12:06 PM IST | Agency | Tokyo

جاپان کا دعویٰ،شمالی کوریا کا میزائل اس کے قریب پانی میں گرا تھا

North Korean missile.Picture:INN
شمالی کوریا کا میزائل ۔ تصویر:آئی این این

جاپان کے وزیر دفاع نےدعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حال ہی میں لانچ کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رینج امریکی سرزمین تک مار کرنے کے لیے کافی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ شوئے سون ہوئی نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں امریکی مداخلت اور ان کے فوجیوں کی تعیناتی کے جواب میں کسی بھی طرح کا سخت ردعمل دیا جائے گا۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا یہ بیان اس واقعہ کے بعدسامنے آیا ہے جب حال ہی میں ان کے ملک نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ طویل فاصلے تک مار کرنے والا یہ میزائل جاپان کے نزدیک گرا تھا۔ جنوبی کوریاکی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ میزائل ۶؍ہزار ۱۰۰؍کلومیٹرکی اونچائی پر پہنچا اور ایک ہزار کلومیٹرکاسفر طے کیا تھاتاہم جاپان کے وزیر دفاع نے بڑا انکشاف کیا ہے۔جاپانی وزیر دفاع یاسوکازو ہماڈانے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ بیلسٹک میزائل اپنے وار ہیڈکے وزن کے لحاظ سے۱۵؍ہزار کلومیٹرتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاتھا یعنی امریکہ اس کی رینج میں ہے۔جاپان کے وزیر دفاع کے بیان پرشمالی کوریا نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو کسی بھی قسم جارحیت سے باز رہنے کے لیے خبردار کیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا اس وقت طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ایک نئی قسم ہواسونگ ۱۷؍ تیار کر رہا ہے۔ یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سےبھی بڑا ہوگا جو متعدد وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس کا دفاع کرنا کسی بھی ملک کے لیے مشکل ہوگا۔قبل ازیں شمالی کوریا نے ۲۰۰۶ء سے ۲۰۱۷ء  کے درمیان ۶؍جوہری تجربات کیے تھے اور اب ساتویں ٹیسٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ماہرین کا خیال ہےکہ یہ ایک کمپیکٹ نیوکلیئر ڈیوائس کا تجربہ کرنے کے موقع کو استعمال کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK