Inquilab Logo

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد۴؍ کروڑ سے متجاوز

Updated: October 20, 2020, 11:03 AM IST | Agency | Geneva

ہندوستان متاثرین کی تعداد کے معاملے میں امریکہ سے بے حد قریب۔ اسپین میں کورونا کی دوسری لہر ، بڑے پیمانے پر لوگ متاثر۔ فرانس متاثرہ ممالک کی فہرست میں کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گیا۔ میکسیکو متاثرین کے معاملے میں پیچھے لیکن اموات کےمعاملے میں چوتھے نمبر

Fear of Coronavirus - Pic : PTI
کورونا وائرس کا خوف ۔ تصویر : پی ٹی آئی

  دنیا بھر میں تباہی مچانے والی وبا کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ مختلف ممالک میں مریضوں کی تعداد نے ۴؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔   ورڈو میٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق  اب تک  دنیا بھر میں ۴؍ کروڑ ۲؍ لاکھ  ۳۲؍ ہزار ۹۸۷؍ افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں جن  میں سے  ۱۱؍ لاکھ  ۱۷؍ ہزار ۶۴۰؍   مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔  جبکہ  ۳؍ کروڑ ۴۶؍ لاکھ ۵۳؍ افراد شفایاب  ہوئے ہیں۔
  امریکہ اور ہندوستان  کی تعداد بے حد قریب
 جہاں تک بات ہے مختلف ممالک کی تو امریکہ اب بھی دنیا کا سب سے بڑا کورونا مرکز بنا ہوا ہے جہاں  اب تک ۸۳؍ لاکھ ۸۴؍ ہزار افراد اس بیماری کی زد میں آئے ہیں  اور  ۲؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار  ۷۲۵؍ افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں ۔  لیکن  ہندوستان بڑی تیزی کے ساتھ  مریضوں کی تعداد  کے معاملے میں امریکہ کے قریب پہنچ رہا ہے ۔  یہاں اب تک ۷۵؍ لاکھ  ۴۷؍ ہزار ۷۶۲؍ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جن  میں سے  ایک لاکھ ۱۴؍ ہزار ۶۲۹؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔  واضح رہے کہ مریضوںکی تعداد کے معاملے میں امریکہ سے اتنے قریب کوئی ملک اب تک نہیں پہنچا تھا۔ 
  ادھر برازیل حالانکہ اب  بھی تیسرے نمبر پر  ہے لیکن اس کی رفتار ہندوستان کے مقابلے کافی دھیمی ہو چکی ہے۔  یہاں ۵۲؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار ۳۴۴؍ مریض پائے گئے ہیں جن میں سے ایک لاکھ  ۵۳؍ ہزار  ۹۰۶؍ مریض فوت ہو چکے ہیں۔  ان تینوں ممالک کے بعد کوئی اور ملک اتنے بڑے پیمانے پر کورونا سے متاثر نہیں ہوا ہے حالانکہ زیادہ تر ممالک میں مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ 
 اسپین میں کورونا لہر تیز
 حالانکہ سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ۱۳؍ لاکھ  ۹۹؍ ہزار  ۳۳۴؍ تک پہنچ چکی ہے جبکہ  اموات ۲۴؍ ہزار ۱۸۷؍ ہوئی ہیں لیکن اسپین جو کورونا کے شروعاتی دور میں  اٹلی کے بعد دوسرے نمبر پر تھا ، دوبارہ اس  مرض کی زد میں آگیا ہے۔ یہاں کورونا کی دوسری لہر شرو ع ہو چکی ہے اور جس میں مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسپین میں اب تک ۹؍ لاکھ ۸۲؍ ہزار ۷۲۳؍  افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد  ۳۳؍ ہزار ۷۷۵؍ ہے۔
  ارجنٹائنا جو اس فہرست میں حال ہی میں شامل ہوا ہے اچانک یہاں مریضوں کی تعداد  میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ ارجنٹائنا میں اب تک ۹؍ لاکھ  ۷۹؍ ہزار  ۱۱۹؍ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  ۲۶؍ ہزار ۱۰۷؍ ہے۔ اس کے بعد کولمبیا کا نمبر ہے جہاں ۹؍ لاکھ ۵۲؍ ہزار  ۳۷۱؍ افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ مہلوکین کی تعداد ۲۸؍ ہزار  ۸۰۳؍ ہے۔ 
 فرانس اچانک آگے
  یورپی ممالک میں کورونا کی زد میں سب سے پہلے آنے والے ممالک میں فرانس بھی شامل تھا لیکن بہت جلد یہ اس فہرست  میں کافی پیچھے چلا گیا۔ لیکن اب یہاں کورونا کی دوسری لہر شروع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔  فرانس کورونا سے متاثر کئی اہم ممالک کو پیچھے چھوڑتے  ہوئے اس فہرست میں ۸؍ ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ یہاں اب تک ۸؍ لاکھ  ۹۷؍  ہزار ۳۴؍ مریض سامنے آئے  ہیں جبکہ ۳۳؍ ہزار ۴۷۷؍ افراد ہلاک ہو چکے  ہیں۔ جبکہ پیرو میں ۸؍ لاکھ ۶۵؍ ہزار  ۵۴۹؍ مریض ملے ہیں جن میں سے ۳۳؍ ہزار ۷۰۲؍ کی موت ہو چکی ہے۔ ادھر میکسیکو ایسا ملک ہے جو مریضوں کی تعداد کے معاملے میں تو دیگر ممالک کے مقابلے پیچھے ہو چکا ہے لیکن یہاں اموات بہت زیادہ ہیں میکسیکو میں اب تک ۸؍ لاکھ ۴۷؍  ہزار۱۰۸؍ مریض پائے گئے ہیں لیکن یہاں   اموات۸۶؍ہزار ۵۹؍ہوئی  ہیں۔ یہ   مہلوکین کی دنیا میں چوتھی سب سے بڑی تعداد  ہے۔ 
  دیگر ممالک کی صورتحال
 ان کے علاوہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ  میں ۷؍ لاکھ سے زیادہ مریض ہیں جبکہ   ایران میں یہ تعداد ۵؍ لاکھ سے اوپر  ہے۔ اس کے علاوہ  عراق چلی اور  اٹلی میں ۴؍ لاکھ  سے زیادہ مریض ہیں۔ ان کے علاوہ  ۸؍ ممالک ایسے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد ۳؍ لاکھ سے اوپر ہے۔ ان میں ترکی، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک      شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK