Inquilab Logo

ٹرمپ کے خلاف گواہی دینے والےعہدیدار برطرف

Updated: February 09, 2020, 3:39 PM IST | Agency | Washington

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کے دوران ان کے خلاف گواہی دینے والے ۲؍ سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔

 دائیں) کرنل الیگزینڈر ونڈمین ، (بائیں) گورڈن سونڈ لینڈ)
دائیں) کرنل الیگزینڈر ونڈمین ، (بائیں) گورڈن سونڈ لینڈ)

 واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی کے دوران  ان کے خلاف گواہی دینے  والے ۲؍ سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین  معاملے میں وہائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین اور ان کے بھائی امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون داں کو ایویگنی ونڈمین بر طرف کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیںامریکی صدر کی طرف سے یورپی یونین کیلئے امریکہ کے سفیر گورڈن سونڈلینڈ کو ملک لوٹنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق  صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹ میں مواخذے کے مقدمے سے بری ہونے کے چند ہی گھنٹوں کےبعد ہی  ان اہلکاروں کی برطرفی کا فیصلہ کیا۔گورڈن سونڈ لینڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر نے انہیں فوری طور پر ہٹاتے ہوئے واپس طلب کیا ہے۔  سونڈ لینڈ نے اپنے بیان میں صدر اور وزیر خارجہ پومپیو کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں ملک کی خدمت کا موقع دیا گیا۔
 سونڈ لینڈ کے بیان سے چند گھنٹے قبل لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈ مین کو صدارتی رہائش گاہ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل ونڈ مین کے جڑواں بھائی اور نیشنل سکیوریٹی کونسل میں وکیل کے فرائض انجام دینے والے ایویگنی ونڈمین کو بھی فارغ کر کے فوج کے محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ونڈمین کے وکیل ڈیوڈ پریس مین نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے مؤکل کو وہائٹ ہاؤس کے اندر سے گارڈز کی نگرانی میں باہر پہنچایا گیا۔ ونڈمین کے  وکیل نے  اپنے مؤکل کو اس  انداز میں وہائٹ ہاؤس سے فارغ  کئے جانے کی مذمت کی ہے۔  وکیل کے مطابق  لیفٹیننٹ کرنل ونڈ مین کو کہا گیا تھا کہ وہ سچ بولنے سے گریز کریں اسکے باجود  ونڈ مین کی صدر خلاف گواہی اور ان کے بلند حوصلے نے وہائٹ ہائوس کو خوفزدہ کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK