Inquilab Logo

اصل ایودھیا نیپال میں ہے، رام نیپال میں پیدا ہوئے: اولی

Updated: July 15, 2020, 10:14 AM IST | Agency | New Delhi

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے رام کی جائے پیدائش کے تعلق سے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیپال میں پیدا ہوئے تھے۔

KP Sharma Oli - PIC : INN
نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی ۔ تصویر : آئی این این

نیپال کے وزیراعظم   کے پی شرما اولی نے رام کی جائے  پیدائش کے تعلق سے   سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ وہ نیپال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے مطابق ’’اصل‘‘ ایودھیا  ہندوستان  میں نہیں نیپال میں ہےا ور رام جنوبی نیپال کے ٹھوری علاقے میں  پیدا ہو ئے تھے۔ ان کے اس دعوے کو بی جےپی  نے فوری طور پر مسترد کردیا ہے۔ کٹھمنڈو میں نیپالی شاعر بھانو بھکت کے یوم پیدائش پرمنعقدہ ایک پروگرام  میں  اولی نے بتایا کہ ’’نیپال ثقافتی دراندازی کا شکار ہوا ہے، اس کی تاریخ  کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی  ہے۔‘‘  ان کے مطابق’’حالانکہ اصل ایودھیا بیر گنج کے مغرب میں ٹھوری میں  ہے مگر ہندوستان نے  ہندوستان کی جگہ کو رام کی جائے  پیدائش قرار دیا ہے۔ ‘‘ نیپالی وزیراعظم نے   مزید کہا ہے کہ ’’ہم خود بھی یہ سمجھتے ہیں کہ سیتا کی شادی ہندوستان کے شہزادہ رام سے ہوئی تھی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایودھیا  تو بیر گنج   کے مغرب میں واقع ایک گاؤں ہے۔‘نیپالی وزیراعظم کے مطابق’’والمیکی آشرم بھی نیپال میں ہے اور وہ جگہ جہاں دشرتھ نے اپنے بیٹوں کیلئے پوجا کی تھی ریدھی میں ہے، وہ بھی نیپال کا حصہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’دشرتھ نیپال کے حکمراں تھے اس لئے یہ فطری ہے کہ ان کا بیٹا رام بھی نیپال کاتھا۔‘‘‘ انہوں  نے   ایودھیا کے تعلق سے تنازعات کا حوالہ دیتےہوئے کہا ہے کہ ’’بیرگنج کے قریب ٹھوری ہی اصل ایودھیا ہے جہاں رام پیدا ہوئے تھے۔ ہندوستان میں ایودھیا کے تعلق سے کافی تنازع ہے مگر ہمارے ایودھیا کے تعلق سے کوئی تنازع نہیں ہے۔‘‘ 

nepal ayodhya Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK