Inquilab Logo

مہاڈ سیلاب زدگان کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن کی ’ایک ہاتھ مدد کا‘مہم

Updated: July 27, 2021, 6:52 AM IST | Mumbai

ٹی ایم سی کے میئر اور میونسپل کمشنر نے شہریوں سے ضروری اشیاء دے کر متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی،کئی مراکز قائم کئے گئے

Yesterday, a truck full of relief items was dispatched to the flood victims of Mahad.Picture:Inquilab
گزشتہ روز مہاڈکے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیاء سے بھرا ٹرک روانہ کیا گیا۔ تصویر انقلاب

مہاڈ میں سیلاب  سے متاثرین کی مدد کیلئے تھانے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’ایک ہاتھ مدد کا ‘ مہم شروع کی  گئی ہے  اور تھانے کے میئر مہیش مہسکے  اور میونسپل کمشنر نے شہریوں  سے ضروری اشیاء دے کر  متاثرین کی امداد کرنے کی اپیل کی  ہے۔ اس مہم کیلئے مختلف مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
  اس سلسلے میں تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی )کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موسلادھاربارش کی وجہ سے رائے گڑھ ضلع کے مہاڈ۔ پولاد پور میں بھیانک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔لوگ پوری طرح برباد اور تباہ ہو گئے ہیں۔ انہیںزندگی گزارنے کیلئے ضروری اشیاء کی شدید ضرورت ہے۔ اسی لئے تھانے کے میئر مہیش مہسکے اور میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی  ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لئے ’ایک ہاتھ مدد کا‘ مہم شروع کی جا رہی ہے۔
کون کون سی  اشیا ءدیں 
 اس مہم میں شہری منرل واٹر کی بوتل، کپڑے، تولیہ، کھانے کی اشیا، اناج، اشیائے خورد ونوش، مسالے ، چادر، سینیٹری نیپکن، ٹارچ، موم بتی اور چھوٹے بچو ں کے کھانے پینے کی اشیا ء دے کر مدد کر سکتے ہیں۔
چند مراکز
 ’ایک ہاتھ مدد کا ‘مہم کے تحت سامان جمع کرنے کیلئے متعدد مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں صبح ۹؍ تاشام  ۶؍بجے کےدرمیان  شہری اشیاء جمع کر اسکتے ہیں:
۱۔  ورتک نگر : تھانے میونسپل اسکول نمبر ۴۴، دت مندر کے سامنے ، شاستری نگر بس اسٹاپ۔
۲۔ گھوڑ بندر روڈ: مہیلا آدھار کیندر، جہانگیر ہائٹس
۳۔ کلوا: میونسپل اسکول نمبر ۶۹؍ نزد کلوا میونسپل وارڈ کمیٹی ۔
 اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئےڈپٹی میونسپل  منیش جوشی ( موبائل: ۹۱۶۷۰۴۳۶۰۶) یا ڈپٹی میونسپل کمشنر ورشا دکشت(موبائل: ۷۳۰۴۶۵۳۲۴۹) یا میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بالاجی ہلدےکر(موبائل: ۹۷۶۹۰۰۷۸۷۸) سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔

mahad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK