Inquilab Logo

درگا پوجا کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کی

Updated: October 22, 2020, 6:29 PM IST | Agency | Kolkata

درگا پوجا کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی تقریرپر بنگال کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی درگا پوجا کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔ترنمو ل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگاتارائے نے کہا کہ عام طور پر یہ احساس ہے کہ بی جے پی بنگالی مخالف پارٹی ہے لہذا بنگال کا اپنا’’بنگالیانہ ‘‘چہرہ پیش کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگے کیا گیا ہے۔

PM Modi - Pic : PTI
پی ایم مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

درگا پوجا کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی تقریرپر بنگال کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی درگا پوجا کا سیاسی استعمال کررہی ہے۔ترنمو ل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگاتارائے نے کہا کہ عام طور پر یہ احساس ہے کہ بی جے پی بنگالی مخالف پارٹی ہے لہذا بنگال کا اپنا’’بنگالیانہ ‘‘چہرہ پیش کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی یہ مایوسی کی عکاسی ہے ۔اسی وجہ سے مودی نے اپنی تقریر میں دیگر بی جے پی لیڈروں کے برعکس الگ انداز تقریر کی ہے کیوں کہ انہیں یہ معلوم ہے کہ بنگال میں امن پسند لوگوں کو ان کی تفرقہ بازی کی سیاست پسند نہیں ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سیاست کھیلنے کے لئے درگا پوجا کا انتخاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کو یہ بات معلوم ہے کہ انہوں نے بنگال کےلئے کچھ بھی نہیں کیاہے ۔اس لئےانہوں نے اپنی اسکیموں کی گنتی شروع کی ہے ۔خیال رہے کہ درگا پوجا چوں کہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہ آخری ہےموقع ہے  اس لئے  ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی  ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں۔دونوںسیاسی جماعتیں پوجا کمیٹیوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہے 
سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما امیہ پترا نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ دیوی درگا کے نام پر ، نریندر مودی نے آج سیاست کررہے ہیں۔ 2014 سے جب بی جے پی مرکز میں برسر اقتدار آئی ہے یہ ساتواں درگا پوجا ہے جس کو ہم منا رہے ہیں۔لیکن اس سے قبل کبھی بھی وزیر اعظم مودی درگا پوجا کے موقع پر عوام سے خطاب نہیں کیا ہے ۔یہاں تک کہ دوسرے بڑے تہواروں میں بھی انہوں نے کبھی بھی کسی خاص کمیونٹی اور کسی خاص ریاست سے خطاب نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام بیوقوف نہیں ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ریاست میں آئندہ انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی جے پی کی سوچی سمجھی سیاسی حکمت عملی کے علاوہ یہ کچھ نہیں ہے۔
کانگریس کے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ پردیپ بھٹاچاریہ نے درگا پوجا کو اپنی گندی سیاست کو پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دوران بھی ایسا ہی کیا۔ انہوں نے بہار میں انتخابات کے پیش نظرہوئے ہریونش نارائن سنگھ کو نائب چیئرمین بنایا۔ وہ اس طرح  کی سیاست کرتے ہیں۔ بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخاب ہیں اس لئے وہ یہ سب کررہے ہیں ۔
بھٹا چاریہ نے کہا کہ بنگال کے عوام نے بی جے پی کی گھناؤنی سیاست کو جان لیا ہے جو مذہبی خطوط پر مبنی ہے۔بنگال کے عوام کبھی بھی مذہبی بنیادوں پر تقسیم کو قبول نہیں کیا ہے اور یہ بی جے پی کی سستی سیاست کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو معلوم ہے کہ مودی درگا کی محبت میں نہیں بلکہ سیاست کےلئے یہ سب کررہی ہے ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے خطاب کے دوران بنگالی روایت کے مطابق کرتا اور دھوتی پہنے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK