Inquilab Logo

کارپوریٹ گھرانوں کو بینک چلانے کا لائسنس دینے کی مخالفت

Updated: November 25, 2020, 6:08 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

چدمبرم نے آر بی آئی کی تجویز پر مودی حکومت کی چھاپ ہونے کا دعویٰ کیا،نقصانات سے آگاہ کیا اور اسے ۵۰؍ سالہ کامیاب کوشش پر پانی پھیرنے کے مترادف قراردیا، عوام کو اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے کی ترغیب دلائی

P Chidambaram - Pic : PTI
سابق وزیر مالیات پی چدمبرم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی

 بڑے کارپوریٹ گھرانوں کو بینک چلانے کا لائسنس دینے کی آربی آئی  کے انٹرنل ورکنگ گروپ کی تجویز کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اسے شدید نقصاندہ بتلایا ہے۔ انہوں نے اس پر ’’مودی  سرکار کی چھاپ‘‘کا دعویٰ  کرتے  ہوئے  اپوزیشن   سے اس کے خلاف  متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
  سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے اے آئی سی سی میں پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے اس تجویز کو شدید نقصاندہ قرار دیا۔  پریس کانفرنس میں کانگریس میڈیا شعبہ کے چیئرمین رندیپ سنگھ سرجیوالا بھی تھے جنہوں چدمبرم  کے میڈیا سے مخاطب ہونے سے قبل ان کا  شاندار تعارف کرایا اورکہا یہ ماہر اقتصادیات ہیں کہ جن کی بات بہت ہی غور سے سنی جاتی ہے ۔  سرجے والا نے بتایا کہ سرمایہ کاروں اور چنندہ صنعت کارگھرانوں  کو بینک کھولے جانے کی اجازت دینےکی تجویز کی آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھورام راجن اور ڈاکٹر ویرل اچاریہ نے سخت مخالف کی ہے۔ انھوںنے کہا کہ کانگریس بھی اس تجویز کے سخت خلاف ہے اور ایسے کسی بھی قدم کو عوام کے خلاف تصور کرتی ہے ۔  اگر بینکنگ نظام کو مٹھی بھر دھناسیٹھوں کو سونپ دیا گیا تو   ۵۰؍ برسوں سے بینکنگ نظام کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ساری کوششیں  پوری طرح سے بیکار ہوجائیں  گی ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK