Inquilab Logo

ممبئی باغ کی خواتین کے حوصلے کو ہمارا سلام

Updated: February 13, 2020, 12:05 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

احتجاج کے ۱۸؍ ویں دن’ آپ‘ اور سماج وادی پارٹی کے لیڈران کی شرکت

 پولیس کی سختی کے باوجود خواتین کے حوصلے بلند ہیں تصویر : انقلاب
پولیس کی سختی کے باوجود خواتین کے حوصلے بلند ہیں تصویر : انقلاب

ممبئی : مورلینڈروڈ کے ممبئی باغ میںبد ھ کو بھی خواتین  نے سی اےاے ،  کے خلاف پُرزور احتجاج کیااور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے۔ اس موقع پرعام آدمی پارٹی (مہاراشٹر) کے جنرل سیکریٹری دھننجے رام کرشنا شندے اور سماجوادی پارٹی کے چیف جنرل سیکریٹری ممبئی معراج صدیقی بھی پہنچے۔
 دھننجے رام کرشنا شندے نےاپنے خطاب  میں کہا کہ ’’  اس سیاہ قانون کے خلاف جس طرح یہاں کی خواتین مظاہرہ کررہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیںاور اس معاملہ میںمہاراشٹر کی ریاستی حکومت سے ہم سب مل کر اپیل کریں گے جس طرح ملک کی مختلف ریاستوںمیں ان قوانین کے خلاف قرارداد پاس کی گئی ہے اسی طرح مہاراشٹرمیں بھی کی جائے تاکہ عوام میں موجود بے چینی ختم ہوسکے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ڈاکٹر امبیڈکر کے آئین میں تبدیلی کر رہی ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیاجائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ’’ہماری ماں بہنیں سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کررہی ہیں اور حکومت خاموشی بیٹھی ہے یہ  شرم کی بات ہے۔ ‘‘
 معراج صدیقی نے انقلاب کوبتایاکہ’’ممبئی باغ کی مظاہرین کوسلام کرنا چاہئے وہ ایک مقصدکے تحت گزشتہ ۱۸؍دنوں سے یہاں ڈٹی  ہوئی ہیں ۔ یہاں کی خواتین پُرامن احتجاج کررہی ہیں مگر ناگپاڑہ پولیس انہیں پریشان کررہی  ہے۔ انہوںنے یہ بھی بتایاکہ ’’اس موقع پر ناگپاڑہ کی سینئر پولیس انسپکٹر سے بھی میں نے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے اس لئے ہم ۱۴۹ ؍کانوٹس دے رہےہیں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK