Inquilab Logo

رخصت پذیر امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کے اثاثوں میں کمی

Updated: January 21, 2021, 12:01 PM IST | Agency | Washington

فوربس کے مطابق ۴؍ سال میں ان کے کُل اثاثوں کی مالیت ۱ء۲؍ ملین کم ہوئی ، کورونا کے بحران میں بھی نقصان

Donald Trump.Picture :INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

 رئیل اسٹیٹ  کاروبار میں  دبدبہ رکھنے والے امریکہ کے رخصت پذیر بزنس مین  صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیلئے ۴؍ سالہ دور صدارت کچھ زیادہ مند نہیں رہا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس میعاد میںان کے کُل  اثاثوں  (دولت اور جائیدات) کی مالیت ۱ء۲؍ ملین کم ہوئی ہے ۔
 ’فوربس ‘کے مطابق ٹرمپ کی موجودہ اثاثوں کی مالیت ۲ء۵؍بلین کے قریب ہے۔ وہ دنیا کے امیرترین لوگوں میں۳۳۹؍ ویں نمبر پر ہے۔ جب وہ صدر بننے والے تھے تب  فوربس نے ا ن کی دولت کی مالیت۳ء۷؍ بلین  ظاہر کی تھی۔ اب اس کے بعد تازہ اعداوشمار کے مطابق   ۴؍سالوں کے دوران ٹرمپ کے اثاثوں میں ۱ء۲؍بلین ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔
 والد سے۴۱۳؍ ملین ڈالرکے اثاثے ملے تھے
 ’نیو یارک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو اپنے  والد فریڈ ٹرمپ سے ۴۱۳؍ ملین ڈالرکے اثاثے ملے تھے۔ ان کے والد ہی نے ٹرمپ آرگنائزیشن کا آغاز کیا تھا جو رئیل اسٹیٹ کے  علاوہ ہوٹلوں ، گولف اور  لائف اسٹائل سے سے متعلق  کاروبار میں سرگرم ہے۔
 کورنا کے دور میں زیادہ نقصان ہوا
  رپورٹس کے مطابق کورونا کے بحران اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرمپ کے کاروبار کو بڑا نقصان پہنچا۔ مارچ ۲۰۲۰ء کے دوران ان کے اثاثوں کی مالیت میں۱۰۰؍ ملین کمی آئی تھی۔ یکم مارچ ۲۰۲۰ء کو ان کے کل اثاثے۳۱۰؍ملین کی مالیت کے تھے جو ۱۸؍ مارچ ۲۰۲۰ء کو گھٹ کر ۲۱۰؍ ملین  ڈالر  پر آگئے تھے۔
 نارتھ امریکہ کے بعد ہندوستان میں نمایاں کاروبار
 شمالی امریکہ کے بعد ہندوستان میں ٹرمپ  کا رئیل اسٹیٹ کاروبار مضبوط ہے۔ ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن ۲۰۱۳ء میں ہندوستان  کے رئیل اسٹیٹ بازارمیں  داخل ہوئی اور ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ۱ء۵؍بلین ڈالرکے لگژری رہائشی فلیٹس کے منصوبے شروع  کئے۔ ہندوستان میں کاروبار سے انہیں تقریباًً۱۶۸؍ کروڑ کی آمدنی بھی ہوئی۔ ہندوستان میں ان کی کمپنی لودھا گروپ ، پنج شیل  رئیلٹی ، ٹریبیکا ، یونی مارک ، ایم۳؍ایم انڈیا ، آئی آر ای او جیسے رئیل اسٹیٹ گروپس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ممبئی ، پونے ، کولکاتا اور گڑگاؤں میں ٹرمپ ٹاورزبنائے ہیں اور دیگر منصوبے بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK