Inquilab Logo

یوپی ایس سی امتحان میں مسلم طلبہ کی شاندار کامیابی، ۴۵؍ اُمیدوار منتخب

Updated: August 05, 2020, 9:12 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

 یوپی ایس سی امتحان ۲۰۱۹ء میں گزشتہ برس کے مقابلے  شاندار  کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ۴۵؍ مسلم طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

UPSC - Pic : INN
یو پی ایس سی ۔ تصویر : آئی این این

 یوپی ایس سی امتحان ۲۰۱۹ء میں گزشتہ برس کے مقابلے  شاندار  کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ۴۵؍ مسلم طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر ۸۲۹؍ طلبہ سول سروس کیلئے منتخب ہوئے ہیں جن میں   مسلم طلبہ کا فیصد ۵ء۴۲؍ ہے۔ سول سروس امتحان کو پردیپ سنگھ نے ٹاپ کیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جتن کشور اور تیسرے نمبر پر پرتبھا ورما ہیں۔ ٹاپر پردیپ سنگھ پہلے ہی آئی آر ایس افسر ہیں۔ انہوں  نے اپنے رینک میں بہتری کیلئے دوبارہ مقدر آزمایا تھا۔  یوپی ایس سی نے ۸۲۹؍ طلبہ کو سول سروس کیلئے منتخ کرنے کے علاوہ ۶۶؍ امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں  بھی  رکھا ہے۔ 
 یو پی ایس سی مذہب کی بنیاد پر نتائج کا اعلان  نہیں کرتا اس لئے مسلم امیدواروں کی تعداد نتائج میں  درج مسلم ناموں کی گنتی کرکے حاصل کی گئی ہے۔ ان ۴۵؍ ناموں میں دو ایک ایسےہیں جن کے تعلق سے ابہام ہے کہ وہ مسلمان ہیں یا کسی اور فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔  بہرحال یو پی ایس سی میں مسلمانوں کی  نمائندگی امسال گزشتہ  سال  سے بہتر ہے مگر ملک میں مسلمانوں کی آبادی   کے لحاظ سے کافی کم ہے۔ گزشتہ سال کامیاب ہونے والے  ۷۵۹؍ امیدواروںمیں  صرف  ۳۰؍ مسلمان تھے اس طرح  مسلم نمائندگی کافیصلہ ۳ء۹۵؍ تھا۔ ۲۰۱۷ء میں ۹۹۰؍ میں ۵۲؍ مسلمان (۵ء۲۵؍ فیصد)  اور ۲۰۱۶ء میں ۱۰۹۹؍ میں ۵۰؍ مسلم امیدوار (۴ء۵۵؍فیصد) کامیاب ہوئے  تھے۔

جموں کشمیر کے ۱۶؍ طلبہ کامیاب

  ایسے وقت میں جبکہ جموں کشمیر خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے بعد مسلسل کرفیو اور انٹرنیٹ سے محرومی کاشکار ہے، یوپی ایس سی امتحا ن میں  وہاں کے ۱۶؍ طلبہ نے کامیابی درج کرائی ہے۔ ان نتائج سے سے یہاں کے طلبا میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے بیچ بھی کامیابی کی سیڑھیاں طے کرنے کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔  سابقہ ریاست جموں کشمیر کے ۱۶؍  کامیاب امیدواروں  میں سے ۲؍ کا تعلق لداخ سے ہے                 ۔ یاد رہے کہ ۲۰۰۹ء میں  جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل    نے  یو پی ایس سی ٹاپ کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK