Inquilab Logo

؍۷مارچ سے رات بھربس خدمات کا آغاز

Updated: March 06, 2022, 10:56 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

بیسٹ انتظامیہ نے۶؍روٹ پررات میں ۱۲؍بجے سے ۵؍بجے تک بیسٹ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا،ہاتھ دکھا کر بس رکواسکتے ہیں

Currently, the best bus will run overnight on route 6 in Mumbai. (File photo)
ممبئی میں فی الحال ۶؍روٹ پر رات بھر بیسٹ بس چلائی جائےگی۔(فائل فوٹو)

 : ۷؍ مارچ سے رات بھربس خدمات شروع کی جارہی ہیں اور اسے بیسٹ نے ’ہاتھ دکھاؤ بس رکواؤ ‘سروس کا نام دیا ہے۔۶؍الگ الگ روٹ پررات میں ۱۲؍ بجے سے ۵؍بجے تک یہ بسیں شروع کی جارہی ہیں ۔ یہ سروس خاص طورپررات میںدیرتک اسپتال ، ہوٹل ،ایئرپورٹ اورایسی دیگر جگہوں پر کام کرنے والوں کوگھر لوٹنے میںہونے والی پریشانی کو ذہن میںرکھتے ہوئے شروع کی جارہی ہے۔
 رات میں شروع کی جانےو الی بسوں میں ایک نمبر (الیکٹرک ہاؤس قلابہ تا ماہم بس ڈپو )، ۶۶؍نمبر لمیٹیڈ (الیکٹرک ہاؤس قلابہ تا رانی لکشمی بائی چوک )، ۲۰۲؍ نمبر (ماہم بس ڈپو تا پوئیسر بس ڈپو)، ۳۰۲؍ رانی لکشمی چوک تا مہارانا پرتاپ چوک ملنڈ)، ۳۰۵؍ نمبر (بیک بےڈپوتا رانی لکشمی بائی چوک )  اور۴۴۰؍لمیٹیڈ (ماہم بس ڈپو تا بوریولی ڈپو مشرق اورانٹر نیشنل اورڈومیسٹک ایئر پورٹ کے درمیان )شامل ہیں۔ یہ بسیں مذکورہ روٹ پرایک ایک گھنٹےکے وقفے سے دوڑائی جائیںگی۔
 بیسٹ کے پی آراو منوج وراڈے سے نمائندۂ انقلاب کے استفسار کرنے پرانہوںنے بتایا کہ ’’ جب لوکل ٹرینیںبند ہوجاتی ہیں تو رات میںدیر تک کام کرنے والوں کوگھرلوٹنا مشکل ہو جاتاہے ۔ وہ یا توزائدکرایہ ادا کرکے گھرجاتے ہیںیاپھرپہلی ٹرین کا انتظار کرتے ہیںجس سے ان کاوقت بھی ضائع ہوجاتا ہے۔ اسی کے پیش نظر یہ ۶؍بسیں الگ الگ روٹ پرشروع کی جارہی ہیں۔ ‘‘ منوج وراڈے نے یہ بھی بتایاکہ’’ ابھی چونکہ اس سروس کا یہ ابتدائی مرحلہ ہوگا ،اس لئے اگر مسافروں کی جانب سے اس کی پزیرائی کی گئی اور مسافروں نے اس سے اسی طرح فائدہ اٹھایا  جس کی توقع کی جارہی ہے تو جانچ پڑتال کےبعد دیگر روٹ پربھی ایسی بس خدمات شروع کرنےپر بیسٹ انتظامیہ ضرور غور کرےگا۔‘‘ 

best bus Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK