• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۸۸؍ ممالک میں ۲۰؍ ہزار سے زائد پاکستانی مقید ہیں: پاکستانی حکومت

Updated: September 05, 2024, 10:20 PM IST | New Delhi

پاکستانی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں ۸۸؍ ممالک میں ۲۰؍ ہزار سے زائد پاکستانی شہری مقید ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عربیہ میں مقید پاکستانی شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

File photo. Photo: INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی حکومت کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق فی الحال دنیا بھر ۸۸؍ ممالک میں ۲۰؍ ہزار سے زائد پاکستانی شہری قید ہیں۔ سعودی عربیہ اورمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد زیادہ ہے۔ جمعرات کو شائع کی گئی دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ ، جس میں سرکاری ڈیٹاکاحوالہ بھی دیا گیا ہے، کے مطابق ’’ ان میں سے ۶۸؍ پاکستانی قیدیوں کو یا تو سزائے موت سنائی گئی ہے، یا انہیں کسی جرائم ، جیسے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ ، کیلئے مجرم قرار دیا گیا ہے۔قیدیوں کی اکثریت متحدہ عرب امارات (۵؍ ہزار ۲۹۲؍ )اور سعودی عربیہ (۱۰؍ ہزار ۴۳۲؍)میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہریانہ: عارضی سرکاری صفائی ملازمت کیلئے ایک لاکھ سترہزار افراد نے درخواست دی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ۸۸؍ ممالک میں قید افراد کی مکمل تعداد کا ۷۴؍ فیصد حصہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عربیہ میں ہے۔ اس کے علاوہ ۴۶۳؍ پاکستانی ملائیشیا،۳۲۱؍ برطانیہ اور ۵۷۸؍ عمان میں ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ اس میں سے متعدد قیدی ترکی، بحرین،ایران، چین، امریکہ اور جرمنی میں ہیں۔ ایک بار قید ہونے کے بعد ان قیدیوں کو اکثر درست مناسب قانونی نمائندگی، منصفانہ مترجم اور پاکستانی سفارتخانے کی کافی مدد کے بغیر مقامی قانونی سسٹم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK