• Sat, 15 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان: عمران خان کی پارٹی کے میڈیا وِنگ کے ارکان کو خفیہ ایجنسی نے اغوا کرلیا

Updated: July 20, 2024, 9:53 PM IST | Islamabad

دو سال قبل عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے بعد سے فوج براہ راست ان کے خلاف کارروئی کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں آج پی ٹی آئی کے بین الاقوامی میڈیا کے رابطہ کار احمد جنجوا کو ان کے ساتھیوں سمیت خفیہ ایجنسی نے اغوا کرلیا ہے۔

Former Prime Minister of Pakistan Imran Khan. Photo: INN
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان۔ تصویر: آئی این این

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی کے چار سینئر ارکان جو میڈیا ونگ سے منسلک تھے انہیں مبینہ طور پر خفیہ ایجنسی کے ذریعے اغوا کرکے حراست میں لے لیا گیا۔بقول تحریک انصاف پارٹی آج صبح بین الاقوامی میڈیا کے رابطہ کار احمد جنجوا اور دیگر تین ارکان کو اغوا کر لیا گیا۔ پارٹی کے ذریعے جاری کئے گئےسی سی ٹی وی فو ٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صبح چار بجےسادہ لباس میں ملبوس افراد نے جنجوا کو حراست میں لے لیا۔پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے پارٹی کی میڈیا اکا ئی کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’میڈیا کو معلومات کی ترسیل روکنے کی کوئی بھی کوشش قابل مذمت ہے۔ریاست کو ان تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنا نا چاہئے، اور جتنی جلد ہو سکے انہیں رہا کیا جا نا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یو پی ایس سی چیئرمین منوج سونی اپنی مدت کار پوری کرنے سے قبل ہی مستعفی

پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر زلفی بخاری نے کہا کہ ’’پاکستان میں ہو رہی ظالمانہ کار روئی کو دنیا کے سامنے بیباکی سے رکھنے کی وجہ سے میری ٹیم کو دیگر لوگوں کے ساتھ اغوا کر لیا گیا ہے،بنیادی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی بہت زیادہ دنوں تک نہیں چل سکے گی۔‘‘پی ٹی آئی نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہباز شریف حکومت کو میڈیا ونگ کے ارکان کی بحفاظت بازیابی کا حکم جاری کرے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے ان دس میڈیا ٹیم اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی فہرست جاری کی ہے جنہیں پولیس یاخفیہ ایجنسی نے اغوا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چین: موسلادھار بارش کے بعد پُل گرگیا، ۱۱؍ افراد جاں بحق، ۳۰؍ لاپتہ

واضح رہے کہ عمران خان کی پارٹی کو دو سال قبل حکومت سے بے دخل کرنے کےبعد سے طاقتور فوج اور ۷۱؍ سالہ عمران خان کی پارٹی کے درمیان براہ راست تصادم جاری ہے۔عمران خان گزشتہ سال اگست سے مختلف مقدموں میں جیل میں ہیں اورشہباز شریف کی سربراہی والی حکومت پی ٹی آئی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK