Inquilab Logo

پاکستان سنگین معاشی بحران سےدوچار،ایندھن پرسبسیڈی پوری طرح ختم کرنےکا شدید دباؤ

Updated: June 15, 2022, 1:41 PM IST | Agency | Islamabad

وزیر مالیات نے متنبہ کیا کہ بصورت دیگر بین الاقوامی قرضوں کی قسطیں بروقت ادا نہیں ہوپائیں گی، عوام سےچائے کی ایک دوپیالیاں کم پینے کی بھی اپیل

Inflation in Pakistan is already on the rise. Further reduction in subsidies will break the backs of the people..Picture:INN
پاکستان میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے سبسیڈی میں مزید کمی عوام کی کمر توڑ دیگی۔ ۔ تصویر: آئی این این

 ایندھن پر دی جارہی سبسیڈی کو پوری طرح سے ختم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے منگل کو متنبہ کیا کہ بصورت دیگر پاکستان سری لنکا کی طرح اپنے بین الاقوامی قرضوں کی بروقت ادائیگی نہیں کرسکے گا۔ اُدھر   وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستانی عوام  سے اپیل کی ہے کہ وہ  چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کرنے کی کوشش کریں کیوں کہ چائے بھی درآمد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان اس وقت بین الاقوامی زرمبادلہ  کے ذخیرہ میں آنے والی کمی سے پریشان ہے۔   پاکستان جو پہلے ہی سیاسی عدم استحکام کا شکارہے اور چین پاکستان اکنامک راہداری کے پروجیکٹ کے تحت حاصل کئے گئے قرض کی ادائیگی کا وقت قریب آرہاہے، کو  آئی ایم ایف کے سخت رویے کا سامنا ہے۔ اس نے پڑوسی ملک  کیلئے  ۶؍ بلین ڈالر کے  ’’بیل  آؤٹ پیکیج‘‘(بحران سے نکلنے کیلئے فراہم کردہ مدد)کا اعلان کیا ہے  مگر شرائط پوری نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے  اس کی پہلی قسط کے طور پر ۳؍ بلین ڈالر جاری کرنے میں آناکانی کررہاہے۔ آئی ایم ایف  جہاں  ایندھن پر دی جانے والی سبسیڈی پوری طرح ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے وہیں اس نے  اس بات پر بھی ناراضگی ظاہر کی ہے کہ  اسلام آباد نے اس کے تجویز کردہ ذاتی انکم ٹیکس نظام کو نافذ نہیں کیا ہے۔  آئی ایم ایف اگر بروقت  ۳؍ بلین ڈالر نہیں دیتا تو پاکستان کیلئے غیر ملکی قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہوجائےگا۔ وزیر مالیات   مفتاح اسماعیل نے منگل کو ایندھن کی قیمتوں میں  مزید اضافے کی سفارش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اب بھی پیٹرول پر ۱۹؍ (پاکستانی) روپےاور ڈیزل پر ۵۳؍ روپے کی سبسیڈی دے رہا ہے ۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ  زرمبادلہ کے بحران سے دوچار پاکستان   نے اگر ایندھن پر سبسیڈی ختم نہ کی تو اس کا حشر سری لنکا جیسا ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف گزشتہ ہفتے  سبسیڈی میں ۲؍ مرتبہ تخفیف کرتے ہوئے  ایندھن کی قیمتوں میں  پہلے ہی بہت زیادہ اضافہ کیا جاچکاہے اسلئے حکومت کو مزید کسی اقدام پر عوام کے شدید ردعمل کا خطرہ ہے۔ 

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK