Inquilab Logo

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ویکسین لگوائی

Updated: March 19, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Islamabad

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔

Imran Khan - Pic : INN
عمران خان ۔ تصویر : آئی این این

  پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔ایک پاکستانی نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےویکسین لگوانے کے بعد قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی بھی تلقین کی۔  واضح رہے کہ پاکستان میںملک گیر سطح کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ۶۰؍ سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے شدت اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے ۳؍ہزار ۴۹۵؍ کیس سامنے آئے ہیں اور ۶۱؍ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مصدقہ کیس کی تعداد ۶؍ لاکھ ۱۵؍ ہزار ۸۱۰؍ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد ۱۳؍ ہزار ۷۱۷؍ہوگئی ہے۔
  ادھر پاکستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے  متنبہ کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہوگی۔  انہوں نے بتایا کہ ملک میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ سخت اقدامات پر مجبور ہو سکتا  ہے۔ پاکستانی وزیر نے ٹویٹ کیاکہ ’’  کورونا وائرس کے مثبت کیس میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔اسپتالوں میں روزانہ مریضوں کی بھرتی ہو رہی ہے۔ انتہائی نگہداشت کی یونٹ میں بھی مریض بڑھ رہے ہیں۔ اگر  لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنایا تو انتظامیہ کو مجبوراً عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنی ہوں گی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK