Inquilab Logo

پپو یادو نےاپنی پارٹی کا مینی فیسٹو جاری کیا ،تبدیلیوں کا وعدہ

Updated: September 26, 2020, 11:07 AM IST | Patna

’پرتگیا پتر‘ جاری کرتے ہوئےکہا: لالو اور نتیش کو ۳۰؍سال دیئے مجھے صرف ۳؍سال دیں، بہارکوبدل دوںگا

Pappu Yadav releasing his party`s manifesto. Picture:INN
پپو یادو اپنی پارٹی کا مینی فیسٹو جاری کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

جن ادھیکارپارٹی کے قومی صدرپپو یادو نے جمعرات کو بہار کو سنوارنے کیلئے اپنا ’پرتگیاپتر‘ جاری کرکے عوام سے گزارش کی کہ وہ اسے سیاست کی شکل میں نہیں بلکہ سماجکتا کی شکل میں دیکھیں۔ انہوں نےکہاکہ بہار کے عوام نے لالو اور نتیش کو۳۰؍سال دیئے مجھے صرف ۳؍سال دےدیں میں بہار میں مثبت تبدیلیاں لاکر دکھائوں گا۔ میں نے اس میں بہار کی ترقی، روزگاراورجرائم سے پاک بنانے کا عہد کیا  ہے۔ انہوں نے ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے حوالے سےبہار میں عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے، اعلیٰ سطحی اور معیاری تعلیمی ادارے،مضبوط صحت خدمات ضروری بتاتے ہوئے اسے پورا کرنے کا بھی وعدا کیا ہے۔اس عہد نامہ میںیہ سوال بھی کیاگیا ہے کہ آخر کیا لاچاری تھی کہ ۳۰؍  برسوں میں بہار کایہ حال ہوگیا؟میں بہار سے فارورڈ،بیکورڈ،ہندو،مسلم اورمنڈل، کمنڈل جیسے الفاظ کو اکھاڑ پھینکوں گا۔پپو یادو نے اس عہد نامہ کو علم،عہد اور محنت کا دستاویز بتاتےہوئے کہاکہ جن ادھیکار پارٹی بہار کے موجودہ حالات کو بدلنے کیلئے پابند عہد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت بنی تو ہم سبھی معاشرے کے لوگوں کو یکساں حق، عزت اور اہمیت دیں گے اور انٹرمیڈیٹ میں اول درجہ سے پاس طلبہ وطلبات کو اسکوٹی دیں گے،ساتھ ساتھ ہی اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ پر دئیےجانےوالے قرض کی رقم ۴؍ لاکھ سے بڑھا کر ۱۰ ؍لاکھ کر دیں گے۔ اس کےعلاوہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کے نام پر فلم سٹی قائم کرنے،کھیل کو فروغ دینے کے لئے اسٹیڈیم کی تعمیر کرانے،چھوٹے اور متوسط سطح کے کاروباریوںکو اسپیشل پیکیج کے ساتھ ٹاسک فورس کی تعمیر اور بہار میں بڑا کاروبار کو ٹیکس میں چھوٹ اور کاروبار کے لئے زمین مہیا کرانے کا بھی وعدہ کیاہے۔انہوں نے کسانوں کی لاگت کا ۵۰؍فیصد سے زیادہ رقم اور زرعی کارخانےقائم کرانے کا بھی وعدا کیا ہے۔اس موقع پر پارٹی کے قومی اکزکیوٹیو صدر اخلاق احمد ،قومی جنرل سیکریٹری اعجاز احمدرام چند سنگھ یادو،پریم چند سنگھ،راجیش رنجن پپو،اکبر علی پرویز وغیرہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK