Inquilab Logo

پانچویں اور چھٹی ریلوے لائن سے ممبرا ، کلوا اور دیوا کے مسافرناخوش

Updated: July 30, 2022, 9:37 AM IST | Mumbai

کہا : ان کی پریشانیاں اب بھی برقرار ہیں ،مسافروں کی تنظیم کی میٹنگ میں دیوا سے ٹرینیں شروع کرنے اور کلوا کے مسافروں کو کارشیڈ سے لوکل ٹرین میں سوار ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ ، ۶؍ اگست کو احتجاج کا اعلان

Members of the Travelers Association holding a meeting regarding the protest in Kalwa.
مسافروں کی تنظیم کے اراکین کلوا میں احتجاج کے تعلق سے میٹنگ کرتے ہوئے۔(تصویر: انقلاب)
دیوا اور تھانے اسٹیشنوں کے درمیان نئی۵؍ویں اور چھٹی لائنوں سے کلوا، ممبرا اور دیوا کے مسافروں نے کوئی زیادہ فائدہ نہ پہنچنے کا دعویٰ کیاہے اور سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے مطالبات کیلئے ۶؍ اگست کو زبردست احتجاج کا فیصلہ کیاہے ۔ مسافروں کی سب سے پرانی اور بڑی تنظیم ’ممبئی ریل پرواسی سنگھ‘ کے نائب صدر سدیش دیسائی نے کہا کہ ’’ یہ کلوا، ممبرا اور دیوا کے مسافروں کا مشترکہ احتجاج ہوگا جو سینٹرل ریلوے کے اس کوریڈور کو بلیک کوریڈور سمجھتا ہے کیونکہ پٹریوں پر حادثات میں یہاں اموات زیادہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ہمیں کلوا میں نئی ​​لائنیں اور ایک روڈ اوور بریج مل گیاہے لیکن صورتحال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے، ریلوے حکام کا شکریہ جنہوں نے ان نئی پٹریوں سے لمبی دوری کی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے ، حالانکہ اس کیلئے پرانی پارسک ٹنل دستیاب ہے۔‘‘ مسافروں کے مطابق ’’زبردست بھیڑبھاڑ ہمیشہ کا مسئلہ ہے۔ کلیان اور ڈومبیولی سے آنے والی ٹرینیں صبح کے اوقات میں مسافروں سے بھری ہوتی ہیں اور کلوا پہنچتی ہیںتو فٹ بورڈ پر قدم رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس لئے ہمیں تھانے جانا پڑتا ہے۔‘‘ مسافروں کی تنظیم نے ۲۳؍ جولائی کو ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں چند مطالبات کئے گئے تھے۔ گزشتہ مہینے مسافروں کی طرف سے ایک آن لائن پٹیشن بھی پیش کی گئی تھی۔ چونکہ تھانے سے نکلنے والی زیادہ تر ٹرینیں کلوا کار شیڈ سے اپنا سفر شروع کرتی ہیں اس لئے مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرینوں کو کلوا اسٹیشن سے شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے مسافر اس میں سوار ہو سکیں۔ ایک مسافر نے کہاکہ ’’کلوا- ایرولی ریل لنک میں تیزی لانے سے بھی زیادہ تر مسائل حل ہوجائیں گے کیونکہ نوی ممبئی کے مسافر بھیڑ بھاڑ والے تھانے اسٹیشن پر جائے بغیر براہ راست کلوا پر اتر سکتے ہیں۔‘‘ تاہم ریلوے حکام نے کہاکہ ’’دیوا اور تھانے اسٹیشنوں کے درمیان پانچویں اور چھٹی لائنیں شروع کرنے کے بعد ہم نے مسافروں کے فائدےکیلئے ۳۶؍ اضافی لوکل ٹرینیں شروع کی ہیں۔ انہیں اتوار کے میگا بلاک کے دوران بھی فائدہ ہو رہا ہے کیونکہ اضافی کوریڈور ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے دستیاب ہے۔ ہم نے دیوا ریلوے اسٹیشن کی فاسٹ لائن پر ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا ہے اور وہاں ٹرینوں کے رکنے کا اعلان کیا ہے۔‘‘ سینٹرل ریلوے کے ترجمان کے مطابق ’’مسافروں کے فائدے کیلئے اور ٹرینوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ چلانے کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہم نے شہری حکام کے ساتھ مل کر کلوا لیول کراسنگ گیٹ کو بند کر دیا ہے۔ تاہم چونکہ کلوا کار شیڈ سے باہر نکلنے کیلئے کوئی پلیٹ فارم نہیں ہے اس لئے وہاں ٹرینوں کو روکنا ممکن نہیں ہے۔‘‘ کلوا-ایرولی لنک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جیسا کہ یہ موجودہے، نئے الائنمنٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور پروجیکٹ متاثرین کی بازآبادکاری کا عمل جاری ہے۔‘‘
mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK