Inquilab Logo

پٹنہ : جن ادھیکار پارٹی کے کارکن متنازع زرعی قوانین کیخلاف سڑک پر اترے

Updated: January 24, 2021, 2:24 PM IST | Inquilab New Netwrok | Patna

راج بھو ن پہنچنے کیلئے پو لیس سے زور آزمائی ۔پٹنہ یو نیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر اور جن ادھیکار طلبہ یونین کے جنرل سیکریٹری گرفتار

 Jan Adhikar Party workers and police face to face.Picture :PTI
جن ادھیکار پارٹی کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بہار کے دارالحکومت  پٹنہ میں پپو یادو کی جن ادھیکار پارٹی کے نوجوان کارکنوں نے  زرعی قوانین کیخلاف مارچ نکالا ۔ اس دوران راج بھون پہنچنے کی کوشش میں پہلے  پولیس اور مظاہرین  میں نو ک جھونک ہوئی  پھر تلخی کلامی   اورتصادم  ہوا ۔    پولیس نے انہیں روکنے کیلئے طاقت کا بھر پو ر استعمال کیا لیکن طلبہ باز نہیں آئے ، وہ پولیس کی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے  ۔ مارچ میں پٹنہ یونیورسٹی کے طلبہ یونین صدر منیش یادو پیش پیش  ر ہے۔ ان کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود طلبہ حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے   ۔  ان کا کہنا  تھا کہ حکومت کالے قوانین کو ختم کر ے ۔ اس دوران مظاہرین کے روکنے  کے عمل کو پارٹی کارکنوں نے آمریت اور جمہوریت مخالف قرار دیا ۔ جن ادھیکار پارٹی نے اپنے فیس بک پیج پر اس  مارچ کی مختلف تصویریں اس تبصرے کے ساتھ پوسٹ کیں:’’کسان مخالف کالے قوانین کیخلاف راج بھون مارچ کے دوران پٹنہ یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر منیش یادو اور جن ادھیکار طلبہ یو نین کے جنرل سیکریٹری  روشن شرما کو پو لیس نے گرفتار کیا ہے ۔’ جن ادھیکار پارٹی پریوار‘سر کار کے ان آمرانہ رویوں سےڈرنے والا نہیں ہے۔ ہم کسانوں کےحقوق کیلئے آگے بھی لڑائی جاری رکھیں گے۔ ‘‘

patna Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK