Inquilab Logo

ماسک نہ پہننے والے افراد کو سیدھے کوارینٹائن سینٹر بھیجا جائےگا

Updated: April 06, 2021, 2:28 PM IST | Ajayz Abdul Ghani | Mumbai

مہاراشٹر میں کورونا کے تیزی سے بڑ ھتے معاملات کے پیشِ نظر ادھو ٹھاکرے سر کار نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کلیان اور ڈومبیولی میں نئے احکامات پر سختی سے عمل در آمد کر نے کیلئے میونسپل انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک مشتر کہ میٹنگ کی۔

 Meeting to strictly adhere to the guidelines issued for controlling Corona.Picture:INN
کورونا پر قابو پانے کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کیلئے منعقدہ میٹنگ کا منظر۔۔تصویر :آئی این این

مہاراشٹر میں کورونا کے تیزی سے بڑ ھتے معاملات کے پیشِ نظر ادھو ٹھاکرے سر کار نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ کلیان اور ڈومبیولی میں نئے احکامات پر سختی سے عمل در آمد کر نے کیلئے میونسپل انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایک مشتر کہ میٹنگ کی۔ کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کے کمشنر وجے سور یہ ونشی، ایڈ یشنل پولیس کمشنر دتاترےکرالے،ڈی سی پی وویک پانسرے ،  اے سی پی انل پوار اور ڈومبیولی کے اے سی پی مورے سمیت کے ڈی ایم سی کے سبھی اعلیٰ افسران میٹنگ میں شامل تھے۔میونسپل کمشنر وجے سوریہ ونشی کے مطابق کووِڈ ۱۹؍ سے متعلق حکومت کی پابند یوں کو پیر کی شب ۸؍ بجے سے سختی کے ساتھ نافذ کردیا جائیگا۔ خاص طور پر شادی ہال پر انتظامیہ کی گہری نظر رہے گی۔ اگر کوئی اصولوں کی خلاف ورزی کا مر تکب پایا گیا تو ۳۰؍ اپر یل تک میرج ہال کو سیٖل کردیا جائیگا۔ وہیںقواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی سیاسی لیڈر تقریب منعقد کرتا ہے تو اُس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائیگی۔یادر ہے کہ گزشتہ روز شیو سینا کے کارپوریٹر نے اپنی بیٹی کی شادی میں ہزاروں افراد کو جمع کر کے کورونا کی گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑائی تھیں۔ ذرائع ابلاغ میں شادی کی خبر نشر ہو نے کے بعد میونسپل انتظامیہ اور پولیس محکمہ پر چہار جانب سے تنقید بھی ہوئی۔ مہاراشٹر کے اپوزیشن لیڈر پر وین دریکر نے بھی شیو سینا لیڈر کی غیر ذمہ داری پر حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔  دریں اثناء میونسپل کمشنر نے دکانداروں اور شہر یوں کو بھی تمام اصولوں پر سختی سے عمل کر نے کی اپیل کی ہے۔ اے سی پی انل پوار نے بتایا کہ رات ۸؍ بجے سے صبح ۷؍ بجے تک کر فیو اور دن میں حکم امتناعی نافذ رہے گا ۔ اس دوران غیر ذمہ دار شہر یوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کردیا جائیگا ۔ جو شہر ی بغیر ماسک نظر آئیں گے انہیں کوارینٹائن سینٹر میں بھیجا جائے گا نیز اُن سے۵۰۰؍ روپے جر مانہ بھی وصول کیا جائیگا۔ بغیر ماسک کے پکڑ ے جانے پر شہری کو قرنطینہ میں بھیجنے سے قبل کلیان کے پرا نے مہاتما پھلے پولیس اسٹیشن اور ڈومبیولی میں رام نگر پولیس اسٹیشن لے جایا جائیگا جہاں اُن کا اینٹی جن ٹیسٹ بھی ہوگا۔ رپورٹ پازیٹیو آنے پر شہر ی کی روانگی آئیسولیشن سینٹر میں ہوگی۔علاوہ ازیں ریاستی حکومت کے نافذ کردہ سخت اصولوں پر عمل در آمد کیلئے شہری انتظامیہ اور پولیس کی مختلف ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو  عوامی مقامات پر گشت کرتی ر ہیں گی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK