Inquilab Logo

ممبئی میں کل سے تمام دکانیں کھولنےکی اجازت

Updated: August 04, 2020, 8:15 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ان لاک -۳: لاک ڈاؤن سے پریشان اہل ممبئی کیلئے میونسپل کمشنرنےکئی نئی راحتوں کا اعلان کیا، شاپنگ مالس بھی کھولے جاسکیں گے،گھر کے باہر کھیل کود کی بھی مشروط اجازت، لوکل ٹرینیں اب بھی بند، شہریوں کو کورونا سے تحفظ کی تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے پابندی کی ہدایت، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا انتباہ

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کورونا وائرس سے ۴؍ مہینے سے زیادہ طویل عرصہ سے جاری لاک ڈاؤن  میں ’مشن بیگن اگین کے تحت ۵؍ اگست سے ممبئی میں مزید راحت دینےکا اعلان کیا گیا ہے ۔ اسی راحت کے تحت بدھ سے روڈ کی دونوں جانب کی دکانیں روزانہ کھولنے  کی اجازت ہوگی۔ ساتھ ہی شاپنگ مال شروع کرنے اورآؤٹ ڈور کھیلنے کی بھی مشروط اجازت ممبئی کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل نے ۳؍ اگست کو جاری اپنے سرکیولر میں دی ہے۔اس دوران شہریوں اور کاروباریوں کو لازمی کام کیلئے ہی گھروں سے نکالنے کی تلقین کی گئی ہے۔ کمشنر نے یہ بھی انتباہ دیا ہے کہ جو بھی شہری کووڈ ۱۹؍ سے تحفظ کے اصولوں کے خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
لوکل ٹرینوں کے شروع ہونے کا انتظار باقی
 میونسپل کمشنر نے ۸؍ صفحات پر مشتمل  مشن بیگن اگین کے تحت لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا جو سرکیولر جاری کیا ہے اس میں دکانیں اورشاپنگ مال ۵؍ اگست سے صبح ۹؍ تا شام ۷؍ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس راحت سے امید کی جارہی ہےلاک ڈاؤن سے پریشان حال شہریوں کو راحت میسر ہوگی۔ البتہ ابھی شہریوں کو لوکل ٹرین شروع ہونے کا انتظار ہے۔
 بی ایم سی کے اس فیصلہ  کا فیڈریش آف اسو سی ایشن آف مہاراشٹر (ایف اے ایم) نےاستقبال کیاہے۔فیڈریشن کے سینئر وائس  پریسیڈنٹ جتیندر شاہ کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس  راحت کے بعد ملک کی تجارتی راجدھانی تیزی سے اپنی پٹری پر لوٹے گی۔ انہوں نے بلاشرط تعاون پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، رکن پارلیمان شرد پوار، ممبئی مضافات کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے، سابق وزیر راج پروہت ، سبھی اراکین پارلیمان اور اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ہے۔  
لاک ڈاؤن میں راحت کے چند نکات:
 ۵؍ اگست سے صبح ۹؍ تا شام ۷؍ بجے تک مارکیٹ، مارکیٹ ایریا اور روڈ کی دونوںجانب دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔اس دوران کووڈ سے تحفظ کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔شاپنگ مالس تو کھلیں گے مگر ان کے فوڈ پلازہ کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے دیگر علاقوں کے فوٹ پوائنٹ ،ریسٹورنٹ یا کچن ہوم ڈیلیوری کر سکیںگے۔ 
 ۵؍ اگست سے نان ٹیم آؤٹ ڈور گیمس:گولف کورس، آؤٹ ڈور فائرنگ رینج، آؤٹ ڈور ٹینس، آؤٹ ڈور جمناسٹکس،آؤٹ ڈور بیڈ مینٹن کی اجازت ہوگی البتہ سوئنگ پول پر پابندی برقرار رہے گی۔ حکومت کے محکموں (ایمرجنسی محکموں کے علاوہ )میں ۱۵؍ فیصد یا ۱۵؍ افراد جو بھی زیادہ ہوں انہیں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔سبھی نجی اداروں میں ۱۰؍ فیصد یا ۱۰؍ ملازمین جوبھی زیادہ ہوں کے ساتھ  کام کرنے کی اجازت ہوگی۔خود روزگارمثلاً  پلمبر،   الیکٹریشین  اور ٹیکنیشین وغیرہ کو احتیاط کے ساتھ آمد و رفت کی اجازت  دی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں اور سفر سے متعلق ہدایات
 اسکول اور کالجوں کو طلبہ کیلئے کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ رزلٹ اور آن لائن تعلیم دینے اور مواد تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔گاڑیوں میں لازمی کام پر ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ٹیکسی میں ڈرائیور کے ساتھ ۳؍ مسافر،آٹو رکشا میں ڈرائیور کے ساتھ ۲؍ مسافر، چار پہیہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ۳؍ مسافراور موٹر سائیکل پر ۲؍  افراد کو ہیلمنٹ اور ماسک کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔
کن اصولوں پر عمل کرنا ہے؟:
ٍ  عوامی مقامات پر اور دفتر میںماسک لگانا لازمی ہے۔عوامی مقامات پر کم از کم ۶؍ فٹ کی دوری رکھنا ضروری ہے۔بھیڑ پر پابندی عائد ہے البتہ شادی کی تقریب  یا تدفین  یا آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ۵۰؍ افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔یہ تقریب کھلی  جگہوں ،لان اور نان اے سی ہال میں منعقد کی جاسکتی ہیں۔  عوامی مقامات پر تھوکنا،تمباکو نوشی ، پان کااستعمال اور شراب  پینا ممنوع ہے۔ حکومت نے راحتوں کے اعلان کے بعد بھی ورک فرام ہوم کو ترجیح دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جتنا ممکن ہے ورک فراہم ہوم کیا جائے اور دفاتر میں سینیٹائزیشن وغیرہ کا خاص خیال رکھاجائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK