Inquilab Logo

دو گھوڑا گاڑی کیساتھ جلوس غوثیہ نکالنے کی اجازت

Updated: November 25, 2020, 6:18 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی جانب سے نکلنے والے جلوس غوثیہ کے تعلق سے ایک وفد نے اعلیٰ پولیس افسران سے ملاقات کی

Meeting for Julus Ghousia -  Pic : Inquilab
وفد میں شامل افراد اعلیٰ پولیس افسران سے جلوس غوثیہ کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے۔(تصویر:انقلاب

 آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی جانب سے نکلنے والے جلوس غوثیہ کے تعلق سے ایک وفد نے اعلیٰ پولیس  افسران سے ملاقات کی۔ وفد میں مولانا‌ سید معین الدین اشرف عرف معین میاں ، محمد سعید نوری ،  مولانا فرید  الزماں (سیکریٹری آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء) ، مولانا اعجاز کشمیری (خطیب وامام ہانڈی والی مسجد) ، مولانا خلیل الرحمٰن نوری  اور حافظ شاداب رضا شامل تھے جبکہ گفتگو کے دوران  اعلیٰ پولیس افسران سنیل کولہے  (ایڈیشنل کمشنرایس بی ون ) وشواس ناگرے  پاٹل (ایڈیشنل پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر کمشنر )، گیانیشور چوہان (ایڈیشنل کمشنر سینٹرل ریجن ) اور  دیگر افسران موجود تھے۔واضح رہےکہ مختلف وفود کی پولیس افسران سے یہ چوتھی ملاقات تھی۔
 شرکاء وفد نے کہاکہ جلوس غوثیہ کی قدیم روایت ہے اس لئے اجازت دی جائے۔ حکومت کی گائیڈ لائن کا‌ پورا پورا خیال رکھا جائے گا۔اس پر پولیس افسران نے کہا کہ حالات کی مناسبت سے  آپ لوگ صرف دو گھوڑا گاڑی کے ذریعے ہی جلوس غوثیہ کا اہتمام کریں ، دوران جلوس سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور دیگر ہدایات بھی پیش نظر رکھیں۔جتنا ممکن ہو احتیاط کے ساتھ جلوس نکالیں تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے اور ایک دوسرے کا تعاون بھی حاصل ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK