Inquilab Logo

سیرم انسٹی ٹیوٹ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کاتیار کردہ ٹیکہ ہندوستان میں آزمانے کی اجازت

Updated: August 04, 2020, 8:30 AM IST | Agency | New Delhi

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا سے منظوری ملنے کے بعد دوسرے ، تیسرے مرحلے پر انسانی آزمائشوں کے تحت یہ ٹیکہ ۱۶۰۰؍ افراد کو دیا جائیگا

Vaccine - Pic : INN
ویکسین ۔ تصویر : آئی این این

 ڈرگس کنٹرولر جنرل آف   انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے  انگلینڈ  کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس ’’کووڈ-۱۹‘‘ کے ٹیکے ’کووی شیلڈ‘ کیلئے ہندوستان میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کی آزمائش کی منظوری دے دی ہے۔
 صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہندوستان میں فیز ٹواور فیزتھری  کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔  
 پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ’کووی شیلڈ‘ تیار کرنے کے لئے آسٹریلیا کی کمپنی  آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دوسرے کم اور اوسط  آمدنی والے ممالک میں کووی شیلڈ  کی سپلائی  کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔ حکومت کے ایک اہلکار کے مطابق  دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ۱۶؍ سو افراد پر اس ٹیکے کو آزمایا جائےگا۔یہ طبی آزمائش نئی دہلی میں ایمس سمیت ملک کے ۱۷؍ منتخب اسپتالوں کے توسط سے کی جائےگی۔  ان میں پونے کا بی جے میڈیکل ،  پٹنہ کا ریمس، جودھپور کا ایمس، چندی گاڑھ کا سرکاری اسپتال اور دیگر شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK