Inquilab Logo

دستور کی تمہید سےسیکولر اور سوشلسٹ جیسے الفاظ ہٹانےکیلئےسپریم کورٹ میں عرضی

Updated: July 31, 2020, 8:10 AM IST | Agency | New Delhi

آئین کی تمہید میں موجود الفاظ سیکولر اور سوشلسٹ انتہاپسندوں کی آنکھ میں ہمیشہ سے کھٹکتے رہے ہیں اور آر ایس ایس کے لیڈران واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ان دونوں الفاظ کو آئین سے ہٹا دینا چا ہئے

Preamble of Constitution - Pic : INN
دستور کی تمہد ۔ تصویر : آئی این این

آئین کی تمہید میں موجود الفاظ سیکولر اور سوشلسٹ انتہاپسندوں کی آنکھ میں ہمیشہ سے کھٹکتے رہے ہیں اور آر ایس ایس کے لیڈران  واضح طور پر  یہ کہہ چکے ہیں کہ ان دونوں الفاظ کو آئین سے ہٹا دینا چا ہئے۔ اسی لئے آئین کی تمہید میں ۴۲؍ ویں ترمیم کے ذریعے شامل کئے گئے  `سیکولر  اور `سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کے لئےسپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔ وکلاء بلرام سنگھ اور کرونیش کمار شکلا نے یہ درخواست ایڈوکیٹ وشنو شنکر جین کے ذریعہ دائر کی ہے جس میں سیکولر اور سوشلسٹ الفاظ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
  دونوں درخواست گزاروں نے عوامی نمائندگی ایکٹ۱۹۵۱ ؍ کے سیکشن۲۹؍ اے  (۵) میں بھی ان دونوں الفاظ کے اضافے کوچیلنج کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے ذریعے شہریوں پر سیاسی نظریہ تھوپا جا رہا ہے ، کیونکہ حقیقت میں سیکولرازم  اورسوشلزم سیاسی نظریے ہیں۔عرضی میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندراج کیلئے بھی ان پر رضامندی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ یہ دونوں الفاظ  آئینی رکاوٹ بھی پیدا کرتے ہیں۔عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ ۲۶؍نومبر۱۹۴۹ءکو بنیادی تمہید کے ذریعے جو عزم ملک کے عوام نے کیا تھا اس میں ترمیم کیسے ہو سکتی ہے؟ اگر کچھ تبدیلی، ترمیم یا ردوبدل کرنا ہے تو تمہید یعنی عزم نئے سرے سے کرنا پڑے گا۔اسی لئے ضروری ہے کہ یہ الفاظ ہٹائے جائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK