Inquilab Logo

ممبئی میں پیٹرول کی مہنگائی کا ریکارڈ،۱۰۰؍ روپے فی لیٹر سےمتجاوز

Updated: May 30, 2021, 9:33 AM IST | New Delhi

یہ پہلا موقع ہے جب ملک کے کسی بھی بڑے شہر میں پیٹرول ۱۰۰؍ روپے سے اوپر پہنچ گیاہے ، ڈیز ل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

People line up at a petrol pump in Borivali.Picture:Inquilab
بوریولی کے ایک پیٹرو ل پمپ پر لوگ قطار میں۔ ( تصویر: انقلاب)

 پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں سنیچر کو ایک بار پھر  اضافہ کیا گیا  جس سے  ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں پہلی بار پیٹرل کی قیمت ۱۰۰؍ روپے فی لیٹر  سے زائدہو گئی۔دہلی اور کلکتہ میں بھی پیٹرول۹۴؍ روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ ممبئی میں ڈیزل۹۲؍ روپے فی لیٹرہوگیا ہے ۔
  اس سلسلے میں معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی میںسنیچر کو پیٹرول کی قیمت۲۵؍ پیسے اضافے سے۱۰۰ء۱۹؍روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑے شہر میں یہ ۱۰۰؍ روپے  سے اوپر پہنچ گیا ۔ ڈیزل کی قیمت بھی۳۰؍ پیسے اضافے کے بعد۹۲ء۱۷؍ روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔قومی دارالحکومت میں پیٹرول۲۶؍ پیسہ جبکہ ڈیزل ۲۷؍پیسہ مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں سنیچرکو ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ۹۳ء۹۴؍ روپے اور ڈیزل کی قیمت۸۴ء۸۹؍ روپے  فی لیٹر تھی۔
 گزشتہ۴؍ مئی سے  اب تک ان کی قیمتوں میں۱۵؍ دن  اضافہ کیا گیا ہے  جبکہ ان کی قیمتوں میں ۱۱؍ دن  کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس   دوران دہلی میں پیٹرول۳ء۵۴؍ روپے اور ڈیزل ۴ء۱۵؍ روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
 چنئی اور کلکتہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب ۲۳؍ پیسے اور۲۵؍ پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ چنئی میں ایک لیٹر پیٹرول۹۵ء۵۱؍ روپے اور کلکتہ میں۹۳ء۹۷؍روپے میں فروخت ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت چنئی میں۲۶؍ پیسے  بڑھ کر ۸۹ء۶۵؍ روپے اور کلکتہ میں۲۸؍ پیسے اضافے کے بعد۸۷ء۷۴؍ روپے فی لیٹر ہوگئی۔واضح ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بناء پر ہر روز صبح ۶؍بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے

petrol Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK