Inquilab Logo

خاندانی سیاست جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ

Updated: January 13, 2021, 10:01 AM IST | Agency | New Delhi

وزیراعظم نے اس کے خاتمے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے کی نصیحت کی

PM Modi - PIC : PTI
وزیراعظم نریندر مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 وزیر اعظم نریندر مودی  نے خاندانی سیاست کو  جمہوریت کا ’’سب سے بڑا دشمن‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کیلئے  نوجوانوں سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے خاندانی نام کی بنیاد پر الیکشن جتا کرتے تھے اب ان کی قسمت ماند پڑنے لگی ہے۔ 
  سوامی ویویکانند کی۱۵۸؍ ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منعقدہ ۲؍روزہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی اختتامی تقریب  سے خطاب  میں وزیراعظم  نے زور دیا کہ ملک کو نئی نسل کو قیادت سوپنے کیلئے تیار ہونے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ پہلے ملک میں یہ تاثر تھا کہ اگر کوئی نوجوان سیاست کی طرف رخ کرتا ہے ، تو گھر والے کہتے تھے کہ بچہ بگڑ رہا ہے ، کیونکہ سیاست کا مطلب ہی بن گیا تھا جھگڑا، فساد ، لوٹ کھسوٹ ، بدعنوانی ۔ لوگ کہتے تھے کہ سب کچھ بدل سکتا ہے لیکن سیاست نہیں بدل سکتی۔‘‘ اب حالات کے بدل جانے کا حوالہ دیتے ہوئے  وزیراعظم نے نوجوانوں کو سیاست میں آنے کی ترغیب دلائی اور کہا ہے کہ جب تک وہ سیاست میں نہیں آئیں گے تب تک ’’خاندانی سیاست کا زہر‘‘ جمہوریت کو کمزور کرتا رہےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK