Inquilab Logo

یوم جمہوریہ پرترنگے کی توہین نے ملک کو افسردہ کردیا

Updated: February 01, 2021, 11:43 AM IST | Agency | New Delhi

’من کی بات‘ میں وزیراعظم مودی نے لال قلعہ تشدد پر افسردگی کااظہار کیا، زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے خو دکو پابند عہد قراردیا

PM Modi - PIC : PTI
پی ایم مودی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام’من کی بات‘ میں  ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ان کی حکومت زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ۲۶؍ جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے دوران ہونےو الے تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس سب کے بیچ ۲۶؍  جنوری کو دہلی میں ترنگے کی توہین سے پورا ملک غمزدہ ہوگیا۔ ہمیں آنے والے دنوں کو نئی امیدوں   روشن کرنا ہوگا۔‘‘
  وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’’ہم نے پچھلے سال  ہم نے غیر معمولی تحمل اور ہمت کا مظاہرہ  کیا۔اس سال بھی ہمیں اپنے عہدپورے کرنے کیلئے سخت محنت کرنی ہے۔ہمیں اپنے ملک کو تیزرفتاری سے آگے لے جانا ہے۔‘‘
   اس کے ساتھ  وزیراعظم  نے اشارہ دیا کہ  زرعی قوانین کے معاملے میں ان کی حکومت کا قدم پیچھے لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ زراعت کو جدید تر کرنے کیلئے ان کی حکومت  نے متعدد اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ ’’حکومت کی یہ کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیںگی۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK