Inquilab Logo

پولیس بھی مکینوں کیساتھ، وارڈ آفیسر کومکتوب دیا

Updated: July 17, 2022, 11:14 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

’ایچ‘ ایسٹ کی وارڈ آفیسر نےگڑھے بھرنے اور صاف صفائی کیلئے ۶؍دنوں کی مہلت مانگی

A policeman can also be seen among those addressing the Ward Officer.
وارڈ آفیسر کو مکتوب دینے والوں میں پولیس اہلکارکو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سڑکوں پرگڑھے ،کیچڑ اورصاف صفائی کیلئے بی ایم سی نے  ۶؍دن کی مہلت مانگی ہے ۔باندرہ بہرام پاڑہ ،گھاس بازار اور قریب کےعلاقے کے مکینوں کی ناراضگی اوران کےمسائل سے پولیس نے بھی اتفاق کیا اورنرمل نگر پولیس کے سینئرانسپکٹر نے اپنی جانب سے بھی ایک نمائندہ بھیج کروارڈ آفیسر کو مکتوب بھجوایا ۔ سینئر انسپکٹر نے اپنے خط میںلکھا کہ لیاقت شیخ ،خاتون شیخ اوربھارتی شیٹی نے باندرہ اورکھار اسٹیشن کے درمیان سڑکوں کی خستہ حالی ،کیچڑ،پانی جمع ہونے اورگندگی سے مکینوں کی حددرجہ پریشانی کااپنے خط میں جوذکرکیا ہے وہ بالکل درست ہے ۔اس سے شہریوں کوپریشانی تو ہو ہی رہی ہے ،بیماری پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے اس لئے بلاتاخیر اس کی مرمت اورصاف صفائی کروائی جائے ۔
 پولیس آفیسر چوہان کے ہمراہ مذکورہ افراد ،جو احتجاج کے لئے پولیس اسٹیشن  اجازت لینے گئے تھے اورانہوںنے بی ایم سی کو بھی اپنے مطالبات اورمذکورہ مسائل سے آگاہ کروایا ہے ،نے’ ایچ‘ ایسٹ وارڈ کی وارڈ آفیسر سے ملاقات کی ۔شرکاء وفد نے کہاکہ بارش کا سلسلہ تھمتے ہی کام شروع کروادیا جائے جس پروارڈ آفیسرنے کہا کہ بارش کے بعد راستہ ایسا بنادیا جائے گا کہ پھرکئی سال دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی تو شرکاء وفد نےکہ بارش کےبعد جو کچھ کرنا ہے وہ کیجئے گا لیکن ابھی بارش رکتے ہی مرمت کا کام شروع کروائیے تاکہ گڑھوں سے لوگوں کونجات مل سکے۔ اس پر انہوںنے یقین دہانی کروائی کہ گڑھے بھرے جائیںگے اورمزیدشکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔ ہمیں اس کام کےلئے ۶؍دن کی مہلت دیجئے ۔ ‘‘
 احتجاج کی تیاری کرنے والوں نے وارڈ آفیسر اورپولیس کے سامنے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اگر ۶؍دن کے اندر گڑھے نہ بھرے گئے توہم لوگ زبردست احتجاج کریںگے۔پولیس کی جانب سے اس سے اتفاق کیا گیا ہے۔
  واضح رہے کہ۳؍دن قبل، مکینوں کی شدید برہمی اورکیچڑ،گندگی اورپانی بھرنے سے مکینوں کا برا حال ، کی تفصیلات انقلاب نے شائع کی تھیں ۔آج بھی وہی حالات ہیں،اس میںکسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اورنہ ہی کوئی قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ یہاں سے ہزاروں لوگ باندرہ اسٹیشن اورٹرمنس آتے جاتے ہیں، بڑی تعداد میںمصلیان مسجد اورطلبہ اسکول جاتے ہیں۔ اس کےباوجود کوئی تبدیلی نہیںنظرآرہی ہے۔ان ہی حالات سے تنگ آکر مقامی تنظیموںکے ذمہ داران نے احتجاج کی تیاری کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK