Inquilab Logo

جلگاؤں سے ۲۱؍ سال قبل فرارملزم کو پولیس نے مدھیہ پردیش سے گرفتارکیا

Updated: January 17, 2020, 4:39 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

جلگاؤں لوکل کرائم برانچ کے عملے نے۲۱؍ سال سے فرار ایک ملزم کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا ہے۔ اکثر دیکھنے اور سننے میں آتا ہے کہ مجرم، جرم کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرلیتا ہے۔

ملزم سریندر
ملزم سریندر

 جلگاؤں : جلگاؤں لوکل کرائم برانچ کے عملے نے۲۱؍ سال سے فرار ایک ملزم کو مدھیہ پردیش سے گرفتار کیا ہے ۔اکثر دیکھنے اور سننے میں آتا ہے کہ مجرم، جرم کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرلیتا ہے۔ ایسا کرتے ہوئے وہ یہ سوچتا ہے کہ وہ پولیس اور قانون کی گرفت سے بچ گیا لیکن ایک وقت آتا جب وہ پولیس کی گرفت میں ہوتا ہے۔جلگاؤں پولیس کی یہ کارروائی بھی کچھ اسی طرح کی ہے۔
  تفصیلات کے مطابق دھولیہ جلگاؤں نیشنل ہائی وے نمبر۶؍ پر قاضی گاؤں کے پاس۱۸؍ نومبر۱۹۹۸ء کی شب ایک بجے ایم تیز رفتار منی ٹرک نے  سامنے کی سمت سے آنے والے ایک رکشا کو زبردست ٹکر مار دی تھی۔ اس حادثے میں رکشے میں بیٹھے دومسافروں میں سے ایک۲۲؍ سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ اس معاملے میں جلگاؤں ضلع کے پارولہ پولیس اسٹیشن میں ٹرک ڈرائیور کے خلاف ضابطے کے تحت معاملہ درج  ہوا تھا ۔
 ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر پنچاب راؤ اوگلے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھاگیہ شری نوٹکے اور سچن گورے کی ہدایت پر کرائم برانچ انچارج باپو رحیم اور ان کے دستے کو گزشتہ دنوں خفیہ اطلاع ملی کہ منی ٹرک کا فرار ڈرائیور سریندر عرف شیواجی وشنو(۵۰ ) نندورا تعلقہ راہتا ضلع احمد نگر کا رہائشی ہے ۔فرار ڈرائیور کو تلاش کرنے کیلئے کرائم برانچ کا دستہ احمد نگر پہنچا لیکن آٹھ روز گزر جانے کے بعد بھی پولیس دستے کو کامیابی نہیں ملی۔ بعد ازاں پولیس کا دستہ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوہ کے قصبے چیرا کھندا پہنچا۔ یہاں سے اس نے فرار ملزم سریندر عرف شیواجی وشنو کو گرفتار کیا اور جلگاؤں لا کر اسے پارولہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ۔ اسے جلگاؤں پولیس کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیونکہ عام طور پر اتنے دنوں میں لوگ اس طرح کے حادثوں کو بھول جاتے ہیں۔ 

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK