Inquilab Logo

لاکھوں روپے اینٹھنے والے پولیس افسر کو معطل کیا جائیگا

Updated: February 24, 2020, 2:53 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

گزشتہ روز ناگپاڑہ پولیس نے ایک ڈاکٹر کی شکایت پرایک پولیس افسر کے خلاف فریب دہی اور جعلسازی کے تحت کیس درج کیا اور اسے گرفتاربھی کیا ہے۔

 لاکھوں روپے اینٹھنے والے پولیس افسر کو معطل کیا جائیگا ۔ تصویر : آئی این این
لاکھوں روپے اینٹھنے والے پولیس افسر کو معطل کیا جائیگا ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : گزشتہ روز ناگپاڑہ پولیس نے ایک ڈاکٹر کی شکایت پرایک پولیس افسر کے خلاف فریب دہی اور جعلسازی کے تحت کیس درج کیا اور اسے گرفتاربھی کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے اعلیٰ افسر اس معاملہ کی بذات خود جانچ کررہے ہیں اور جلد ہی خاطی افسر کو فور س سے معطل کئے جانے کا اشارہ بھی دیا ہے ۔ساتھ ہی اس معاملہ میں خاطی افسر اور دیگر ۳؍ افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کیا جانے کی اطلاع دی گئی ہے ۔ 
  موصولہ اطلاع کے مطابق ناگپاڑہ پولیس نے ڈاکٹر عبدل واحدکی شکایت پر ملند ہیورے نامی پولیس افسر کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے جمعہ کو اسے گرفتار کیا تھا ۔شکایت کے مطابق ملزم افسر کے آرڈرلی نعمت خان نے چند سال قبل ڈاکٹر واحد سے ملاقات کی تھی ۔ بات چیت کے دوران ڈاکٹر نے اپنی بیٹی سدرا کے ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرنے اور پی جی کی تیاری کرنے کی بات بتائی تھی۔نعمت نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ اس کے افسر کے منترالیہ میں اچھے تعلقات ہیں اور وہ کے ای ایم میں آپ کی بچی کے پوسٹ گریجویشن کا داخلہ کرانے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔اسی سلسلے میں ڈاکٹر واحد نے    پولیس افسر ملند کو  پہلے ۴۰؍لاکھ روپے اور بعد میں ۲۱؍لاکھ روپے دئیے تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK